Bharat Express

Congress

ضبط کیے گئے شواہد کے ابتدائی تجزیے سے دیسی شراب کی غیرحساب فروخت کے ریکارڈ، غیر اعلانیہ نقدی رسیدوں کی تفصیلات اور بے حساب نقدی کی نقل و حرکت کے سیاق و سباق کا پتہ چلتا ہے۔

انڈیا اتحاد کی طرف سے نکالے گئے اس مارچ میں اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک مارچ کیا۔ اس مارچ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت تمام پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

عدالت نے یہ حکم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل پر ان کے حامیوں کے حملے میں ان کے رول کے لیے دیا ہے۔ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں ووٹ دینے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ انڈیا الائنس کے درمیان سیٹ شیئرنگ ریاستی سطح پر ہوگی۔ اگر کہیں یہ فارمولہ کام نہیں کرتا ہے، تو ہم سبھی اس معاملے پر مل کر فیصلہ لیں گے۔ کھڑگے نے کہا کہ دہلی اورپنجاب کا مسئلہ کیسے حل کیا جائے، اس پر بعد میں غوروخوض کیا جائے گا۔

INDIA Alliance Meeting: اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی چوتھی میٹنگ میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپوزیشن کے وزیراعظم چہرے سے متعلق کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کے نام کی تجویز رکھی ہے۔

میٹنگ کے دوران پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی نے اپنے لیڈروں کے حوصلے بلند کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اقتدار نہ ملنے کی وجہ سے انہیں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ کے احاطے میں زبردست ہنگامہ کیا۔ نعرے لگانے کے بعد وہ گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے بیٹھ گئے۔ بعد میں جب وہ پارلیمنٹ کے دروازے کی سیڑھیوں پر بیٹھ گئے تو ترنمول کے ایم پی کلیان بنرجی نے دھنکھر کی نقل کرتے ہوئے مذاق کرنا شروع کردیا۔

کانگریس نے سیٹ شیئرنگ پربات چیت کے لئے کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔ اس کمیٹی میں اشوک گہلوت اور بھوپیش بگھیل کا بھی نام ہے۔

عباس حفیظ نے کہا، "یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج بی جے پی اقتدار میں ہے... بی جے پی تاریخ کو مٹانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے... ملک کے پہلے وزیر اعظم کی تصویر جو کئی دہائیوں تک اسمبلی میں موجود تھی کو ہٹانا بی جے پی کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے..."

کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپوزیشن پارٹیاں اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے "میں نہیں، ہم" کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔