Bharat Express

Congress

کراس ووٹنگ کے خوف سے بی جے پی اور سماج وادی پارٹی یوپی میں کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتی۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ یوپی میں آٹھویں امیدوار سنجے سیٹھ کو جیتنے میں کوئی کمزوری نہ ہو، اسے دیکھتے ہوئےبی جے پی ایم ایل اے کے ناموں پر وہپ جاری کرے گی۔

جھارکھنڈ میں کانگریس کی واحد رکن پارلیمنٹ گیتا کوڑا نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ وہ سنگھ بھومی سے رکن پارلیمنٹ اور ریاست کے سابق وزیراعلیٰ مدھو کوڑا کی اہلیہ ہیں۔

اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معلومات شیئر کیں۔ ان چاروں ایم ایل ایز کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد پارٹی کے پاس اب ایوان میں 53 ایم ایل اے ہوں گے۔ اس کے علاوہ 3 ایم ایل اے باہر سے حمایت دے رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے مزید کہا کہ کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں سمیت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ 'بھارت جوڑو نیا ئے یاترا' کا حصہ بنیں گے اور راہل گاندھی کا استقبال کریں گے۔

جینت چودھری نے اپنے ایم ایل ایز میں عدم اطمینان کی خبروں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے اپنی دہلی کی رہائش گاہ پر تمام نو ایم ایل ایز کی تصویریں جاری کیں۔

ٹی ایم سی نے جو سیٹیں کانگریس کو دینے پر اتفاق کیا ہے ان میں دارجلنگ، رائے گنج، جنوبی مالدہ، بہرام پور اور پرولیا شامل ہیں

گاندھی خاندان کے تمام افراد نئی دہلی لوک سبھا سیٹ کے ووٹر ہیں۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی نے اورنگ زیب سینئر سیکنڈری اسکول کے پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔

کانگریس جنرل سکریٹری جیرام رمیش نے دعویٰ کیا کہ منموہن سنگھ کے دور میں ملک نے جو بھی کامیابیاں اور ترقی کی ہے وہ وزیر اعظم مودی کے "ناانصافی دور" کے تین سالوں میں تقریباً مکمل طور پر الٹ گئی ہے۔

ممتاز پٹیل نے اپنے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ الائنس میں بھروچ لوک سبھا سیٹ نہیں بچا پانے کے لئے ضلع کیڈر سے گہرائی سے معافی مانگتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد رہیں گے۔ 

لوک سبھا الیکشن کے لئے بنائے گئے انڈیا الائنس میں سیٹ شیئرنگ کا عمل جاری ہے۔ کانگریس اورعام آدمی پارٹی میں بھی الائنس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے لیڈران نے آج مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا باضابطہ اعلان کردیا۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی چار سیٹوں پرامیدوار اتارے گی جبکہ تین سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔