Bharat Express DD Free Dish

BJP MP Ajay Nishad Joins Congress: بہار میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا، مظفر پور کے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد کانگریس میں شامل

بہارکے مظفرپور کے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد نے پہلے ہی پارٹی چھوڑنے کے اشارے دیئے تھے۔ انہوں نے ایکس ہینڈل سے اپنے نام کے بعد’مودی کا پریوار’بھی ہٹا دیا تھا۔ اب انہوں نے اعلان بھی کردیا ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ اجے نشاد کانگریس میں شامل ہوگئے۔

BJP MP Ajay Nishad Resigns from Party: بہارکی مظفرپور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ منگل (02 اپریل) کو انہوں نے اس کی جانکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعہ دی ہے۔ انہوں نے دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ اپنے پوسٹ میں انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو ٹیگ کیا ہے اور اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

اجے نشاد نے ایکس پرلکھا، “عزت مآب جے پی نڈا جی، کے ذریعہ دھوکہ دیئے جانے سے پریشان ہوکرمیں پارٹی کے سبھی عہدے کے ساتھ ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔”

استعفیٰ کے اعلان کے بعد کانگریس میں ہوئے شامل

اجے نشاد نے پہلے ہی پارٹی چھوڑنے کے اشارے دے دیئے تھے۔ انہوں نے ایکس ہینڈل سے اپنے نام کے بعد ‘مودی کا پریوار’ بھی ہٹا دیا تھا۔ اب انہوں نے اعلان بھی کردیا ہے۔ دوسری جانب، پہلے ہی خبرتھی کہ اجے نشاد کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔ اب انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے مظفرپور کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اجے نشاد نے بہارکانگریس کے صدراکھلیش پرساد سنگھ سے ملاقات کی تھی۔ اس کی تصویر بھی سامنے آگئی تھی۔

کانگریس میں شمولیت اختیارکرنے کے موقع پرکانگریس ہیڈ کوارٹرمیں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پون کھیڑا نے مزاحیہ اندازمیں اجے نشاد سے متعلق کہا کہ جس شخص کی پیدائش ہی 2 اکتوبرکو ہوئی ہو وہ اب تک بی جے پی میں کیا کر رہے تھے، پتہ نہیں۔ اس دوران کانگریس ہیڈ کوارٹرمیں کانگریس کے ریاستی صدراکھلیش پرساد سنگھ بھی موجود رہے۔ انہوں نے مظفرپورسے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رہے اجے نشاد اوران کے والد کی حصولیابی کا ذکرکیا۔ اسی کے ساتھ ہی اجے نشاد نے بی جے پی کو جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کا دامن تھام لیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read