Bharat Express DD Free Dish

Congress

امت شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی ماؤنوازوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ انھیں تلنگانہ میں پناہ دے۔

ساوتھ کلکتہ لا کالج میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی مخالفت میں جم کرسیاست ہورہی ہے۔ کولکاتا میں بی جے پی اورکانگریس نے احتجاج کئے۔ عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاج کے دوران پولیس اوربی جے پی کارکنان میں جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے۔

آچاریہ پرمود کرشنم کا یہ بیان 25 جون 1975 کی ایمرجنسی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر سامنے آیا ہے، جسے بھارتیہ جنتا پارٹی نے ’’یومِ قتلِ آئین‘‘ قرار دیا ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ آر ایس ایس نے کبھی بھی بھارتی آئین کو قبول نہیں کیا اور اس نے 30 نومبر 1949 سے امبیڈکر، نہرو اور دیگر آئینی معماروں پر تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس منوسمرتی سے متاثر آئین چاہتی ہے۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایمرجنسی کی پچاسویں سال گرہ پر سیاست کر کے عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مودی حکومت کی تھرور کے ذریعے بار بار تعریف، خاص طور پر آپریشن سندور کے حوالے سے، کانگریس کو پسند نہیں آ رہی ہے۔

بوٹاد سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امیش مکوانا نے کہا کہ گجرات میں ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی میں بھید بھاؤ کی پالیسی دیکھنے کوملی۔ انہوں نے اس دوران بی جے پی اورکانگریس پربھی تنقید کی۔

جموں وکشمیرکانگریس کے انچارج اور راجیہ سبھا رکن ڈاکٹرسید ناصرحسین نے کہا کہ یہاں الیکشن ہوگیا ہے۔ نتائج آگئے ہیں، حکومت بن چکی ہے۔ آنے والے دنوں میں کیا کرنا ہے، اس کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

ابھی بہت دیر نہیں ہوئی۔ بھارت کو واضح طور پر بات کرنی چاہیے، ذمہ داری سے عمل کرنا چاہیے اور مغربی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے اور گفت و شنید کی طرف واپسی کے لیے ہر ممکن سفارتی چینل کا استعمال کرنا چاہیے۔

گجرات اورپنجاب میں ہوئے ضمنی الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے تین سیٹوں پرامیدواراتارے تھے۔ ان میں سے دوسیٹوں لدھیانہ مغرب اورگجرات کے وسابدرمیں عام آدمی پارٹی نے جیت درج کی ہے۔ وہیں ایک سیٹ پربی جے پی کوجیت ملی ہے۔