Bharat Express

Congress

تحریک عدم اعتماد پر منگل سے ایوان میں زبردست بحث جاری ہے۔ بدھ کو راہل گاندھی نے کانگریس کی طرف سے بحث میں حصہ لیا۔ انہوں نے منی پور تشدد کو لے کر مرکز کی مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ اس دوران راہل گاندھی نے یہاں تک کہہ دیا کہ منی پور میں ہندوستان کا قتل ہوا

No Confidence Motion: سال 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی روایتی سیٹ امیٹھی سے الیکشن ہراچکی اسمرتی ایرانی پارلیمنٹ میں بھی راہل گاندھی کو اڈانی کے موضوع پر گھیرتے ہوئے نظرآئیں۔

لوک سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے اور معاشرے کے لیے باعث شرم ہے۔ لیکن یہ ویڈیو (منی پور وائرل ویڈیو) پارلیمنٹ کے اس اجلاس کے آغاز سے پہلے کیوں آیا؟

گوگوئی نے کہا، ’’ہم تحریک عدم اعتماد لانے پر مجبور ہیں۔ یہ کبھی بھی تعداد کے بارے میں نہیں تھا بلکہ منی پور کے انصاف کے بارے میں تھا۔ میں نے تحریک پیش کی ہے کہ یہ ایوان حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔ I.N.D.I.A. منی پور کے لیے یہ تجویز لایا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کی تجاویز کو حکومت نے قبول کر کے حتمی تجویز میں شامل کر لیا ہے۔ تجویز کردہ تبدیلیوں سے گزرنے کے بعد، چیف منسٹر نے حتمی قرارداد پڑھ کر سنائی، جس میں انہوں نے کہا کہ کیرالہ اسمبلی یو سی سی کو نافذ کرنے کے مرکز کے اقدام سے پریشان اور مایوس ہے۔ انہوں نے اسے "یکطرفہ اور جلد بازی" کا قدم قرار دیا۔

میگھوال نے کہا کہ وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ 9 اگست کو پارٹی کی 'اقربا پروری، بدعنوانی اور اپیزمنٹ بھارت چھوڑو مہم' کے سلسلے میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی 'بھارت جوڑو یاترا' کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس دوران وہ گجرات سے میگھالیہ تک پد یاترا کریں گے۔ جس وقت راہل گاندھی اپنی یاترا شروع کریں گے، تب ہی مہاراشٹر کانگریس بھی پوری ریاست میں پد یاترا شروع کرے گی۔

ہاوسنگ کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے جس کے تحت جس سرکاری بنگلہ کو رکنیت منسوخ ہونے کے بعد راہل گاندھی نے خالی کیا تھا ، اب ایک بار پھر راہل گاندھی اسی بنگلہ میں رہیں گے چونکہ ہاوسنگ کمیٹی نے کوئی دوسرا بنگلہ دینے کے بجائے پرانا بنگلہ ہی راہل گاندھی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ہماری مجبوری ہے، یہاں تعداد کی بات نہیں ہے بلکہ بات منی پور کی ہے۔ وزیراعظم کو اس پر بولنا چاہئے۔

Parliament Monsoon Session 2023: اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر لوک سبھا میں دوپہر 12 بجے سے بحث ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے کانگریس نے ابتدائی بحث کا آغاز کیا۔