Bihar Minister Ram Kripal Yadav On PM Modi: ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم مودی کی تعریف پر رام کرپال یادو کا ردعمل، کہا- ’دنیا کے کئی ممالک وزیراعظم کا احترام کرتے ہیں‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم مودی کی تعریف کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رام کرپال یادو نے کہا کہ وہ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے وزیراعظم مودی کی قیادت اور صلاحیتوں کو کھلے دل سے سراہا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ 12 برسوں میں مودی نے جس انداز میں ملک کی قیادت کی ہے، اس سے عالمی سطح پر بھارت کی ایک الگ شناخت قائم ہوئی ہے۔
’’کھلے میں نماز اور قربانی نہیں ہوگی…‘‘ عیدالاضحیٰ سے متعلق یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیوں دیئے یہ 10 سخت احکامات؟
عیدالاضحیٰ 2026 کے تہوار سے پہلے پورے ملک میں ایک طرح سے ہنگامہ آرائی کا ماحول ہے۔ مختلف ریاستوں میں عیدالاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائن جاری کئے گئے ہیں۔ اس سے متعلق اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کے روز ہائی لیول میٹنگ کرکے عیدالاضحیٰ سے متعلق 10 احکامات دیئے ہیں۔
UP Namaz Row: نماز سے متعلق یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پراکھلیش یادو کا پہلا ردعمل، کہا- جگہ کم ہے تو کیا پریشانی؟ جانئے پوری تفصیل
سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے یوپی میں سڑکوں پر نماز سے متعلق سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اگر جگہ کم ہے تو کیا پریشانی ہے؟ سڑکوں پر کیا ہونا چاہئے اور کیا نہیں، اس کے لئے ضابطے اورقانون بنے ہوئے ہیں، لیکن اس موضوع پر سیاسی فائدہ لینے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔
CM Yogi Adityanath on Namaz: ’’نمازپڑھنی ہے، شفٹ میں پڑھئے، پیارسے مانیں گے تو ٹھیک، نہیں تو…‘‘، یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی نے مسلمانوں کو کیا خبردار
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک پروگرام میں مسلمانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازپڑھنی ہے، آپ شفٹ میں پڑھئے۔ پیار سے مانیں گے، تو ٹھیک ہے، ورنہ دوسرا طریقہ اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں، صاحب، آپ کی ریاست اترپردیش میں کیا واقعی سڑکوں پر نماز نہیں ہوتی؟ میں کہتا ہوں، بالکل سڑکوں پر نماز نہیں ہوتی، آپ جا کردیکھ لیں، کوئی نماز نہیں ہے۔
Bareilly Hospital News: نہ علاج ہوا، نہ ایمبولینس ملی… بیمار بیوی کو ٹھیلے پر لے کر نکلا بزرگ، اسپتال انتظامیہ نے دی وضاحت، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
ذرائع کے مطابق بزرگ اپنی بیوی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بریلی کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا تھا۔ خاتون کی طبی حالت کافی نازک بتائی جارہی تھی۔ بزرگ شخص کا الزام ہے کہ صبح سے اسپتال میں موجود رہنے کے باوجود ان کی اہلیہ کو نہ مناسب علاج فراہم کیا گیا اور نہ ہی بروقت داخل کیا گیا۔
UP Cabinet Expansion: ”شہرت کی بلندی بھی پل بھر کا تماشا ہے…“، یوگی کابینہ توسیع سے قبل برج بھوشن کے پوسٹ نے مچائی ہلچل، سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں تیز
برج بھوشن شرن سنگھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک شعر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ”شہرت کی بلندی بھی پل بھر کا تماشا ہے، جس ڈال پہ بیٹھے ہو وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے“۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ پیغام محض ادبی اظہار نہیں بلکہ پارٹی قیادت کے لیے ایک اشارہ سمجھا جارہا ہے۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب کابینہ توسیع کے دوران ان کے بیٹے اور رکن اسمبلی پرتیک بھوشن سنگھ کو وزارت میں جگہ نہیں دی گئی۔
Akhilesh Yadav Slams Yogi Cabinet Expansion: نو برس میں کچھ نہ ہوا تو 9 ماہ میں کیا کر لیں گے… یوگی کابینہ توسیع پر اکھلیش یادو کا طنز
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی مجوزہ کابینہ توسیع پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ریاستی حکومت نو برس کے دوران عوامی مسائل حل نہیں کرسکی تو اب آخری نو مہینوں میں نئے وزراء کیا کارنامہ انجام دیں گے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بدعنوانی، بے روزگاری، مہنگائی اور عوامی استحصال کو فروغ دینے کا الزام بھی عائد کیا۔
PM Modi To Inaugurate Ganga expressway: ہردوئی میں وزیر اعظم مودی کی آمد سے قبل تیاریاں مکمل، 29 اپریل کو گنگا ایکسپریس وے کا ہوگا افتتاح، 700 کولر، 2000 پنکھے اور 30 ایل ای ڈی اسکرین…
انتظامیہ کے مطابق تقریباً دو لاکھ افراد کی آمد کے پیش نظر تین بڑے پنڈال قائم کیے گئے ہیں، جن میں ڈیڑھ لاکھ کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ گرمی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے 700 کولر اور 2000 پنکھے نصب کیے گئے ہیں تاکہ شرکاء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ 200 موبائل بیت الخلا اور 500 پانی کے ٹینکرز کا بھی بندوبست کیا گیا ہے تاکہ بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Jagmohan Singh acquitted of charges: یوپی مدرسہ بورڈ کے سابق رجسٹرار جگموہن سنگھ کو بڑی راحت، تمام الزامات سے کیے گئے بری
تحقیقاتی رپورٹ اور دستیاب ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حکومتی سطح پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جگموہن سنگھ کے خلاف عائد کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوتا۔ اس لئے وزیر اعلیٰ کی سطح پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ ان کے خلاف جاری محکمہ جاتی کارروائی کو فوری طور پر بغیر کسی سزا کے ختم کر دیا جائے۔
IAS Officers Transferred in UP: اتر پردیش کے 24 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ، لسٹ میں 10 اضلاع کے ڈی ایم کا نام بھی شامل، ششانک ترپاٹھی کو ایودھیا کی کمان
ریاستی حکومت نے ایک اہم حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 24 آئی اے ایس افسران کے تبادلے کر دیے، جن میں 10 اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) بھی شامل ہیں۔ اس سے ایک روز قبل بھی بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے تھے، جس میں 40 آئی اے ایس افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ مسلسل ہو رہے ان تبادلوں کو ریاستی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔





