Bharat Express DD Free Dish

’’کھلے میں نماز اور قربانی نہیں ہوگی…‘‘ عیدالاضحیٰ سے متعلق یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیوں دیئے یہ 10 سخت احکامات؟

عیدالاضحیٰ 2026 کے تہوار سے پہلے پورے ملک میں ایک طرح سے ہنگامہ آرائی کا ماحول ہے۔ مختلف ریاستوں میں عیدالاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائن جاری کئے گئے ہیں۔ اس سے متعلق اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کے روز ہائی لیول میٹنگ کرکے عیدالاضحیٰ سے متعلق 10 احکامات دیئے ہیں۔

رام مندر چڑھاوا چوری معاملے سے متعلق ابتدائی رپورٹ ایس آئی ٹی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو سونپ دی ہے۔ (فائل فوٹو)

عیدالاضحیٰ 2026 سے متعلق پورے ملک میں تیاریاں جاری ہیں۔ 28 مئی کوپورے ملک میں عیدالاضحیٰ کا تہوارمنایا جائے گا۔ اس سے پہلے پورے ملک میں عیدالاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنس جاری کئے جا رہے ہیں۔ کئی ریاستوں میں عیدالاضحیٰ کی نمازاورقربانی سے متعلق سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسی ضمن میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی کافی سرگرم ہیں۔ انہوں نے اتوارکے روزہائی لیول میٹنگ کی اورعیدالاضحیٰ سے متعلق پولیس افسران اورڈی ایم کوسخت حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی نے حکم دیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دن کھلے میں نمازاورقربانی نہیں ہوگی۔ آپ کوبتا دیں کہ وزیراعلیٰ یوگی نے عیدالاضحیٰ سے متعلق 10 سخت احکامات دیئے ہیں۔ آئیے اس کے بارے میں آپ کوبتاتے ہیں۔

کھلے میں نماز نہ ہو: وزیراعلیٰ یوگی

عیدالاضحیٰ کے موقع پراترپردیش میں انتظامیہ کوالرٹ موڈ پررہنے کوکہا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عیدالاضحیٰ سے متعلق پولیس افسران اورڈی ایم کوحکم دیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دن کسی بھی حالت میں کھلے میں نمازنہ ہو۔ نمازمسجد یا عیدگاہ میں ہی پڑھی جائے۔ کھلے میں کسی طرح کی قربانی نہ ہو۔ ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہیں ہوگی اورعیدالاضحیٰ کا تہوار پرانی روایت کے مطابق منایا جائے۔ اس کے ساتھ وزیراعلیٰ یوگی نے صاف صفائی سے متعلق بھی سخت احکامات دیئے ہیں۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ قربانی کے بعد گندگی نہ پھیلنے دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی شرپسند عناصرپرخصوصی نظررکھی جائے اورعیدگاہوں پرپولیس فورس تعینات کی جائے۔

عیدالاضحیٰ سے متعلق سی ایم یوگی کے 10 بڑے احکامات

نمازمسجد احاطے میں اداکی جائے۔

کسی بھی حالت میں کھلے میں نماز نہ ہو۔ 

سڑکوں کو جام کرکے نماز نہ ہو۔

نمازیوں کی تعداد زیادہ ہوتو شفٹ میں نمازادا کریں۔

کھلے میں کسی طرح کی قربانی نہ ہو۔

ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہیں ہوگی۔

قربانی کے بعد گندگی نہ پھیلائیں۔

شرپسندوں پرخصوصی نظررکھی جائے۔

عیدگاہوں پرپولیس فورس تعینات رہے۔

حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی-ڈرون سے نگرانی ہو۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read