Bharat Express DD Free Dish

CM Nitish Kumar

پی ایم مودی نے کہا کہ 21ویں صدی میں دنیا بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ وہ طاقت جو کبھی صرف مغربی ممالک کے پاس تھی، اب اس میں مشرق کے ممالک کا غلبہ اور شراکت بڑھ رہی ہے۔ مشرق کے ممالک اب ترقی کی نئی رفتار پکڑ رہے ہیں۔ جس طرح دنیا کے مشرقی ممالک ترقی کی دوڑ میں آگے جا رہے ہیں، ویسے ہی ہندوستان میں یہ دور ہماری مشرقی ریاستوں کا ہے۔

ویڈیو میں وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ساتھ بہار کے دونوں نائب وزیرِ اعلیٰ — سمراٹ چودھری، وجے سنہا — اور ریاستی بی جے پی صدر دلیپ جیسوال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ بی جے پی، نتیش کمار کے ساتھ پوری مضبوطی سے کھڑی ہے۔

بہار میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بہار انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن ووٹر ریویژن کر رہا ہے جس کی اپوزیشن پارٹیاں سخت مخالفت کر رہی ہیں۔ بہار کے ووٹر ریویژن کا معاملہ سپریم کورٹ بھی جا چکا ہے۔

پٹنہ کے پپرا علاقے میں ہفتہ کو پٹنہ کے پپرا تھانہ علاقے کے شیخ پورہ گاؤں میں 50 سال کے سریندر کمار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ کی تحریری شکایت کے بعد مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس اجلاس میں کانگریس کی بہار یونٹ کے انچارج کرشنا الوارو، وکاس شیل انسان پارٹی کے صدر مکیش ساہنی اور تین بائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈران نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مزید بتایا کہ اس یوتھ کمیشن میں ایک چیئرمین، دو وائس چیئرمین اور سات ممبران ہوں گے، جن کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 45 سال ہوگی۔

سال 2020 میں، چراغ نے ایک راستہ روکنے والا کردار ادا کیاتھا جس نے این ڈی اے میں سمی کرن کو بدل دیا اور جے ڈی یو اور نتیش کمار کی پوزیشن کو کمزور کر دیا۔ ایل جے پی نے 243 میں سے 134 سیٹوں پر مقابلہ کیا اور ووٹوں کی تقسیم کے لیے حکمت عملی کے ساتھ امیدواروں کو زیادہ تر جے ڈی یو کے خلاف کھڑا کیا۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بتایا کہ اس یوتھ کمیشن میں ایک چیئرمین، دو وائس چیئرمین اور سات ممبران ہوں گے، جن کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 45 سال ہوگی۔ یہ کمیشن اس بات پر بھی نظر رکھے گا کہ ریاست کے مقامی نوجوانوں کو ریاست کے اندر پرائیویٹ سیکٹر کی ملازمتوں میں ترجیح ملے، ساتھ ہی ریاست سے باہر تعلیم حاصل کرنے اور کام کرنے والے نوجوانوں کے مفادات کا بھی تحفظ ہو۔

یہ ریزرویشن تمام قسم کی سرکاری ملازمتوں پر نافذ ہوگا۔الیکشن سے قبل نتیش حکومت کی طرف سے اس فیصلے کو ایک ماسٹر اسٹراک کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ حالانکہ ابھی اس پر اپوزیشن کی جانب سے بیان آنا باقی ہے۔

پی ایم مودی کا یہ دورہ اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس سال کے آخر میں (اکتوبر-نومبر) میں بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔