Bharat Express

CM Hemant Soren

جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین حال ہی میں گانڈے اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب جیتنے کے بعد ایوان میں پہنچی ہیں۔ منگل کے روز اسپیکر نے انہیں ایوان میں پہلی تقریر کرنے کا موقع فراہم کیا۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو گزشتہ جمعہ کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے مبینہ زمین گھوٹالہ کیس میں ضمانت دی تھی۔

اسمبلی میں فلورٹسٹ پاس کرنے کے بعد اب ہیمنت سورین حکومت کی کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے۔ جے ایم ایم کی طرف سے بسنت سورین، دیپک برووا، حفیظ الحسن انصاری، بے بی دیوی، متھلیش ٹھاکر، بیدناتھ رام کو جگہ دی گئی ہے۔

جمعہ (2 فروری 2024) کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس سنجیو کھنہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آپ ہائی کورٹ کیوں نہیں جاتے؟ ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔ میرے ساتھی جج بھی اس سے متفق ہیں۔ ہم براہ راست سپریم کورٹ میں دائر اس درخواست کی سماعت نہیں کر سکتے۔

عدالت نے ہیمنت سورین کو ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ای ڈی نے 10 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ اس مطالبے پر عدالت میں کل بھی سماعت جاری رہے گی۔البتہ فی الحال کیلئے عدالت نے ہمنت سورین کو صرف ایک دن کے عدالتی تحویل میں بھیجا ہے۔

اس طرح وہ ریاست کے تیسرے وزیر اعلی بن گئے ہیں ۔جنہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سورین سے پہلے ان کے والد شیبو سورین اور مدھو کوڈا کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

زمین گھوٹالے میں ہیمنت سورین کے خلاف ای ڈی کی کارروائی جاری ہے۔ 31 جنوری کو دن بھر ان سے پوچھ گچھ کی خبریں آتی رہیں۔ رات کو ای ڈی اسے کار میں بٹھا کر اپنے دفتر لے گیا۔ ہیمنت سورین کی بیوی کلپنا سورین بھی ای ڈی کے دفتر پہنچ گئی ہیں۔

جھارکھنڈ میں بڑا سیاسی الٹ پھیر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے چونکہ موجودہ وزیراعلیٰ ہمنت سورین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب ان کی جگہ چمپئی سورین کو  قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے یعنی اب وہ جھارکھنڈ کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین منی لانڈرنگ کیس میں آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے۔ اگر انہیں گرفتار کیا جاتا ہے تو کیا ان کی اہلیہ کلپنا سورین سی ایم کا عہدہ سنبھالیں گی؟

دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے پیش نظر سورین کی گرفتاری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سورین رہائش گاہ میں ہی موجود ہیں۔