Bharat Express DD Free Dish

CJP

کاکروچ جنتا پارٹی کے نیشنل کو-کنوینر آشوتوش رانکا نے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ عبدالحفیظ (عبدل) کے والد کی موت کے ذمہ دار تمام افراد کو گرفتار کیا جائے اور اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ سی جے پی نے عبدل پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خاندان کو ’سچا محب وطن‘ قرار دیا اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ پارٹی نے ریاستی حکومت کے سامنے 4 اہم مطالبات بھی رکھے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ’دماغی نکسل‘ والے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ’دماغی نکسل جنتا پارٹی‘ (DNJP) نامی پیروڈی اکاؤنٹ تیزی سے وائرل ہو گیا۔ انسٹاگرام پر اس کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس اکاؤنٹ سے راہل گاندھی، اکھلیش یادو، اروند کیجریوال سمیت کئی معروف شخصیات کو فالو کیا جا رہا ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی نے واضح کیا کہ وہ فی الحال خود کو سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹر نہیں کرائے گی بلکہ ایک پریشر گروپ (دباؤ گروپ) کی حیثیت سے کام کرے گی۔ سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تنظیم جواہر لال نہرو، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور مہاتما گاندھی کے نظریات سے رہنمائی حاصل کرے گی۔

رانچی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا، ’’میں نے جھارکھنڈ میں JPSC اور JSSC بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ سے بات کی ہے۔ سی جے پی جھارکھنڈ کے تمام طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔‘‘

NEET 2026 کے پرچہ لیک اور جنتر منتر طلبہ تحریک کے پس منظر میں 'The Accidental Cockroach Party' کے نام سے ایک فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز کا دعویٰ ہے کہ اس میں تحریک کے پس پردہ مبینہ سیاسی حکمتِ عملی اور ایسے پہلوؤں کو پیش کیا جائے گا جو اب تک منظرِ عام پر نہیں آئے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے مطابق حکومت نے اس بات کا بھی وعدہ کیا کہ دیگر ریاستیں بھی مظاہرین کے تحفظ سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔

کاکروچ جنتا پارٹی نے طلبا کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ پارٹی پنجاب میں امتحانی پرچے کے لیک ہونے کے معاملے کا جائزہ لے گی اور جلد اپنی آئندہ حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔

کھساری لال یادو نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص کی جمع پونجی چوری ہو جائے تو اسے شدید تکلیف ہوتی ہے، اور طلبہ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ ان کے مطابق نوجوان برسوں سے محنت کر رہے تھے، لیکن اب انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ان کا مستقبل ہی ان سے چھین لیا گیا ہو۔

ترنمول کانگریس سربراہ نے کہا کہ یہ ملک اپنے طلبہ، کسانوں، خواتین، مزدوروں اور ہر شہری کا ہے۔ اختلافِ رائے کوئی جرم نہیں اور نہ ہی سختی اور تشدد کو بہتر حکمرانی قرار دیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں عوام کی آواز کو دبانے کے بجائے اسے سنا جانا چاہیے۔ممتا بنرجی نے سی جے پی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نوجوان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں

کیجریوال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، "یہ ہمارے ہی ملک کے بچے ہیں، جو انصاف کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں۔ ان پر لاٹھی چارج کرنا مناسب نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ضد اور انا کو ترک کرے اور نوجوانوں کے جائز مطالبات سنے۔"پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ مظاہرین کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے