مغربی بنگال کے بانکورہ میں سی جے پی کارکن شیخ عبدالحفیظ (عبدل) پرمبینہ حملے اوران کے والد شیخ محمد مافک کی موت کے معاملے میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی) نے ریاستی حکومت کو 10 دنوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔ پارٹی کے نیشنل کو-کنوینرآشوتوش رانکا نے مطالبہ کیا ہے کہ عبدل کے والد کی موت کے ذمہ دارتمام افراد کوگرفتارکیا جائے اوراہل خانہ کوانصاف فراہم کیا جائے۔ سی جے پی نے عبدل پرہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خاندان کو’سچا محب وطن‘ قراردیا اورمکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ پارٹی نے ریاستی حکومت کے سامنے 4 اہم مطالبات بھی رکھے ہیں۔
سی جے پی کے 4 بڑے مطالبات
پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ عبدل کے خاندان کومکمل سیکورٹی فراہم کی جائے، واقعےہ کے ذمہ دارافراد کوگرفتارکرکے سخت سزا دی جائے، پولیس کی مبینہ غفلت کی تحقیقات کرائی جائیں اورعبدل کے والد کے نام پرایک اسکول قائم کیا جائے۔ سی جے پی نے کہا ہے کہ اگر10 دن کے اندرمطالبات پرکارروائی نہیں کی گئی توپارٹی بانکورہ میں ضلعی انتظامیہ کے دفاترکا گھیراؤ کرے گی۔ پارٹی نے عبدل کے خاندان کی مدد کے لئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
’بی جے پی کے دباؤ میں میٹنگ منسوخ کی گئی‘
پارٹی نے الزام لگایا کہ کولکاتا کے بھارت سبھا ہال میں ہونے والی اس کی ایک داخلی میٹنگ کوحکام نے روک دیا۔ سی جے پی نے اس کے لئے بی جے پی کے دباؤکوذمہ دارقراردیا۔ آشوتوش رانکا نے کولکاتا پریس کلب کے باہرمنعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سی جے پی کی داخلی میٹنگ کے لیے بک کئے گئے کچھ ہالزکی بکنگ منسوخ کیے جانے سے پارٹی کومایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پرطنزکرتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی ’کاکروچ‘ سے بھی خوفزدہ ہے۔
بنگال میں اسکولوں کی صورتحال پربھی سوال
سی جے پی نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران مغربی بنگال میں 2 ہزار سے زیادہ اسکول بند ہو چکے ہیں۔ پارٹی نے ریاستی حکومت سے ان اسکولوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ پارٹی نے تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ حکومت اس منصوبے پر عمل کرے تو سی جے پی مکمل تعاون کرے گی۔
جھارکھنڈ کے طلبا کی کامیابی کی تعریف
سی جے پی نے جھارکھنڈ میں حالیہ طلبہ تحریک کی کامیابی کی بھی تعریف کی۔ پارٹی نے کہا کہ طلبہ کو اپنے مطالبات اورانصاف کے لیے اتنا طویل انتظارنہیں کرنا چاہئے تھا۔ اس کے علاوہ پارٹی نے ’دہشت گردی‘ یا ’دماغی نکسل‘ جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے گزشتہ 15 سال سے جاری حکمت عملی پربھی تنقید کی اوروزیراعظم کومشورہ دیا کہ ان مسائل کے حل کے لئے عام شہریوں سے بھی تجاویزلی جائیں۔
’اسکول ٹھیک کرو‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
دہلی کے جنترمنترپراحتجاج کے بعد سی جے پی نے اپنی نئی مہم پرکام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے مطابق ’اسکول ٹھیک کرو‘ نامی اس مہم کے تحت ملک کی مختلف ریاستوں کے گاؤں اورقصبوں میں سرکاری اسکولوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس مہم کے ذریعہ سرکاری اسکولوں کی صورتحال کا جائزہ لے کرتعلیم کے معیارمیں بہتری کے لیے اقدامات کی سفارش کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
