Bharat Express DD Free Dish

CJP Protest

سپریم کورٹ نے حکومت سے یہ بھی جاننا چاہا ہے کہ اگر جنتر منتر موجودہ حالات میں مناسب مقام نہیں تو کیا دہلی میں کسی دوسری جگہ کو احتجاجی مظاہروں کے لیے مختص کیا جا سکتا ہے، جہاں ایک طرف شہریوں کے آئینی حقِ احتجاج کا تحفظ ہو اور دوسری جانب عام لوگوں کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔عدالت نے اپنے سابقہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے،

سورت کے ایک آر ٹی آئی کارکن نے ابھیجیت دیپکے کے والد کی جائیداد اور سی جے پی (CJP) کی فنڈنگ کے سلسلے میں سوالات اٹھائے ہیں۔

سوربھ داس نے اپنی تنقید کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں موجود کئی ارکانِ پارلیمنٹ کے خلاف سنگین فوجداری مقدمات درج ہیں۔ ان کے مطابق قتل، عصمت دری اور ڈکیتی جیسے مقدمات کا سامنا کرنے والے عوامی نمائندے بھی پارلیمنٹ میں موجود ہیں، لیکن ان کے خلاف اس شدت سے کارروائی نہیں ہوتی، جبکہ چند نازیبا الفاظ بولنے والے نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ طلبہ کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کے معاملے میں پولیس مختلف ویڈیوز کی جانچ کر رہی ہے

دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور پر قابلِ اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے کارروائی کی ہے۔ نوئیڈا کے ایکسپریس وے تھانے میں روچیکا سنگھ نامی خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پیر کے روز دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) کو ایک خط ارسال کیا۔ پولیس نے ان تمام پوسٹس اور ویڈیوز کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے جن میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز اور قابلِ اعتراض زبان استعمال کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے تحقیقات کے لیے متعلقہ ایکس اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

اینٹی پیپرلیک بل لوک سبھا میں منظورکرلیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران نہ کوئی گولی چلی اور نہ ہی پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا۔

NEET 2026 کے پرچہ لیک اور جنتر منتر طلبہ تحریک کے پس منظر میں 'The Accidental Cockroach Party' کے نام سے ایک فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز کا دعویٰ ہے کہ اس میں تحریک کے پس پردہ مبینہ سیاسی حکمتِ عملی اور ایسے پہلوؤں کو پیش کیا جائے گا جو اب تک منظرِ عام پر نہیں آئے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر پولیس نے کارروائی کی ہے۔ اس نے وزیر اعظم مودی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال اوران ویڈیو کوسرکو لیٹ کرنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ لوگوں کو نوٹس بھیج کر پولیس نے جانکاری بھی مانگی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیل کے ذریعہ درج ایف آئی آرکے تحت ان کھاتوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ الزام ہے کہ ان ہینڈلس سے مبینہ طورپرقابل اعتراض اورتوہین آمیزمواد پوسٹ کیا گیا۔  اس کے علاوہ، دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بھی حکم دیا ہے کہ فلیگ کئے گئے پوسٹ کو ہٹایا جائے یا ہندوستان میں  Disable Access  روکی جائے۔

 سپریم کورٹ نے جنتر منتر پر ہوئے احتجاج کے دوران دہلی پولیس کے لاٹھی چارج پر کہا کہ معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔ چیف جسٹس نے جوابدہی طے کرنے کی بات بھی کہی۔