Lawrence Bishnoi Target Singers: گانوں کی دھن پر گینگ وار کی آہٹ، بی پراک سے لے کر کئی معروف گلوکار گینگسٹروں کے نشانے پر، آخر کیوں ریڈار پر ہیں یہ ستارے؟
پنجابی اور بالی ووڈ میوزک انڈسٹری ایک بار پھر گینگسٹروں کی دھمکیوں کے سائے میں آ گئی ہے۔ معروف گلوکار بی پراک سے 10 کروڑ روپے کی رنگداری مانگے جانے کے بعد اس تشویشناک سلسلے نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ اس واقعے نے نہ صرف فنکار برادری بلکہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو بھی فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔
Indian Railways’ major plan: بھارتی ریلوے کی بڑی تیاری، اگلے پانچ برسوں میں دہلی، ممبئی، چنئی سمیت 48 اسٹیشنوں کی صلاحیت ہوگی دگنی
ٹرمینل کی صلاحیت بڑھانے کے منصوبے کے دوران، ٹرمینل کے آس پاس کے اسٹیشنوں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا تاکہ مجموعی صلاحیت میں توازن برقرار رہے۔ مثال کے طور پر پونے کے معاملے میں، پونے اسٹیشن پر پلیٹ فارم اور اسٹیبلنگ لائنوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہڈپسر، کھڈکی اور آلندی میں بھی صلاحیت بڑھانے پر غور کیا گیا ہے۔
Pet Dogs Registration compulsory: چنڈیگڑھ میں پالتو کتوں پر سختی: خطرناک نسلوں پر پابندی، 10 ہزار روپے کا جرمانہ اور رجسٹریشن لازمی، گھروں میں کتے پالنے کی تعداد بھی مقرر
چنڈیگڑھ انتظامیہ نے پالتو اور کمیونٹی کتوں کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں۔ اب کتوں کے مالکان کو رجسٹریشن، نسل، تعداد اور رویّے سے متعلق سخت قواعد کی پابندی کرنی ہوگی، اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ یا کتے کو ضبط کرنے تک کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
Fifty km long traffic jam between Chandigarh-Kullu: چنڈی گڑھ-کُلّو کے درمیان 50 کلومیٹر لمبا ٹریفک جام، دہلی آنے والے سینکڑوں ٹرک پھنسے، پھلوں اور سبزیوں کی سپلائی پر بحران
پھلوں اور سبزیوں سے لدے ٹرک کی مالیت چار سے ساڑھے چار لاکھ بتائی گئی ہے۔ اس کے مطابق 50 کروڑ سے زائد مالیت کے سیب پھنسے ہوئے ہیں۔ چنڈی گڑھ منالی قومی شاہراہ کو کئی مقامات پر بلاک کر دیا گیا ہے اور گھنٹوں پھنسے رہنے کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Haryana’s Three children drowned in a pond: ہریانہ کے کیتھل میں المناک حادثہ، تالاب میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی موت
بدھ کی شام بارش کے بعد بچے گاؤں کے باہر تالاب کے پاس کھیلنے گئے تھے۔ گاؤں کے تقریباً 40-50 بچے روزانہ وہاں کھیلنے جاتے ہیں۔ اس دوران تینوں بچے گندے پانی کے تالاب کے قریب پہنچے جہاں ان کا پاؤں پھسل کر 10 فٹ گہرے گڑھے میں جا گرا اور وہ ڈوب گئے۔
Bomb threats trigger panic in Chandigarh: ہریانہ سیکریٹریٹ اور سی ایم ہاوس کو بم سے اڑانے کی ملی دھمکی،چنڈی گڑھ میں مچ گئی افراتفری،سیکورٹی الرٹ
چنڈی گڑھ پولیس اور سی آئی ایس ایف نے عوامی اعلانات کے ذریعے لوگوں سے پرسکون رہنے اور عمارت کے اطراف سے دور رہنے کی اپیل کی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ادے پال سنگھ کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو محفوظ بنایا۔
IPS 1984 Batch Reunites In Chandigarh: چنڈی گڑھ میں 1984بیچ کے آئی پی ایس افسران کی ری یونین تقریب،گورنر کٹاریہ نے افسران کی خدمات کو سراہا
گورنر نے ریٹائرڈ افسران پر زور دیا کہ وہ قوم کی خدمت کرتے رہیں، چاہے وہ بالواسطہ ہو یا بلاواسطہ، کسی بھی حیثیت میں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں ذمہ دار شہری بن کر رہنا چاہئے اور ریٹائرمنٹ کے بعد کے سالوں میں ہندوستان کی ترقی میں فعال طور پر حصہ ڈالنا چاہئے۔
Chandigarh blast case: چنڈی گڑھ دھماکہ معاملہ، پنجاب میں کلیدی ملزم گرفتار، گولہ بارود بھی برآمد
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کنور دیپ کور نے دھماکے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’’بہت زوردار آواز سنی گئی، کچھ دباؤ کے ساتھ کم شدت کا دھماکہ ہوا، جس سے کچھ کھڑکیوں اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچا۔
Grenade thrown at Chandigarh sector-10 bungalow: چنڈی گڑھ کے سیکٹر 10 کے ایک گھر پر پھینکا گیا گرینیڈ، دھماکے سے لرز اٹھا علاقہ
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور موقع پر تفتیش کر رہی ہے۔ ابھی تک پولیس کو کوئی ٹھوس سراغ نہیں ملا ہے۔
Weather Update: بارش سے مزید خراب ہوں گے حالات! آئی ایم ڈی نے یوپی-بہار سمیت 11 ریاستوں میں جاری کیا اورنج الرٹ
ہماچل پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، گجرات، کیرلہ اور مہے میں بھی موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔





