COWE To Host WISE 4.0 In Chandigarh: چنڈی گڑھ میں COWE کی جانب سے WISE 4.0 کا انعقاد، خواتین کی قیادت والے کاروبار اور پائیدار صنعت کاری کو فروغ دینے پر زور
25 اور 26 ستمبر کو ہونے والی دو روزہ چوٹی کانفرنس میں خواتین صنعت کاروں، ماہرین، حکومتی نمائندوں اور سرمایہ کاروں سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شرکت کریں گے
?Who really pays the Price : چنڈی گڑھ میں نجی کیب سروسز پر پابندی سے ڈرائیوروں کی روزی روٹی متاثر، مسافروں کے پاس محدود آپشنز، سڑکوں پر احتجاج
ٹرانسپورٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ قوانین پر عمل یقینی بنانا ضروری ہے، لیکن ضابطے شفاف ہونے چاہئیں اور تمام آپریٹرز پر یکساں طور پر لاگو کیے جانے چاہئیں۔ کسی بھی مسافر کو متبادل خدمات کے فقدان میں صرف ایک سروس پر انحصار کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ضروری ہے کہ اس تعطل کا جلد حل نکالا جائے، تاکہ بحران کا سامنا کرنے والے کیب ڈرائیوروں کی آمدنی دوبارہ بحال ہوسکے اور چنڈی گڑھ کے باشندوں کو اپنی پسند کے مطابق سفری سہولیات کے متبادل دوبارہ دستیاب ہوں۔
Salman Khan Court Notice: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی مشکلات میں اضافہ، چندی گڑھ کی عدالت نے جاری کیا نوٹس، جانیے کیا ہے پورا معاملہ
چندی گڑھ کی جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (جے ایم آئی سی) عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان، بیئنگ ہیومن فاؤنڈیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ پورا معاملہ کیا ہے۔
Model of Development for India: ’’چندی گڑھ صرف ایک شہر نہیں بلکہ بھارت کے لیے ترقی کا ماڈل ہے‘‘ وزیراعظم مودی نے 4,700 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا کیا افتتاح
وزیراعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا جب دنیا بھارت کے صحت کے نظام پر سوال اٹھاتی تھی، لیکن گزشتہ بارہ برسوں میں صورتحال مکمل طور پر بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران بھارت نے دنیا سے مدد مانگنے کے بجائے کئی ممالک کو امداد فراہم کی، جبکہ آج دنیا بھر سے لوگ علاج کے لیے بھارت کا رخ کر رہے ہیں جو حکومت کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
PM Modi to visit Chandigarh: وزیر اعظم مودی 17 جولائی کو جائیں گے چنڈی گڑھ، ہریانہ اور پنجاب، 26,800 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ریلوے، صحت، ثقافت، رابطہ کاری، تعلیم اور دیگر شعبوں سے متعلق مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے عوام کے درمیان آنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام منصوبے عوام، خصوصاً نوجوانوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔
Central Bureau of Investigation: ملک میں 661 کروڑ روپے کے سرکاری فنڈ گھپلے میں سی بی آئی کی بڑی کارروائی، بینک اور افسران کی ملی بھگت کے سنگین الزامات
کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سی بی آئی نے پنچکولہ کی خصوصی عدالت میں پہلی چارج شیٹ بھی داخل کر دی ہے، جب کہ مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں۔سی بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں اس مبینہ گھپلے میں مزید بڑے نام سامنے آ سکتے ہیں۔
Rapper Badshah Sago Nightclub Sealed: چنڈی گڑھ میں معروف گلوکار اور ریپر بادشاہ سے منسلک کلب سیل، انتظامیہ کی قواعد خلاف ورزی پر بڑی کارروائی
اطلاعات کے مطابق چنڈی گڑھ انتظامیہ کی بلڈنگ برانچ اور اسٹیٹ آفس کی مشترکہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کلب کے مرکزی دروازے پر سرکاری مہر لگا دی اور ادارے کو بند کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کلب کی عمارت میں ایسے متعدد تبدیلیاں کی گئی تھیں جو منظور شدہ نقشے اور بلڈنگ بائی لاز کے مطابق نہیں تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان بے ضابطگیوں کے باعث یہ کارروائی ناگزیر ہو گئی تھی۔
AGEL commissions the world’s largest single-location battery energy storage system: اڈانی گرین انرجی نے دنیا کا سب سے بڑا سنگل لوکیشن بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کیا قائم، صاف اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کو ملے گی تقویت
اے جی ای ایل کا 3.37 گیگاواٹ آور بی ای ایس ایس اتنی صاف توانائی ذخیرہ کر سکتا ہے کہ تقریباً دس لاکھ گھروں کو پورے ایک دن تک بجلی فراہم کی جا سکے۔ یہ نظام اندور، چنڈی گڑھ جیسے شہروں یا پورے ریاست گوا کی پیک الیکٹرسٹی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Blast Outside Chandigarh BJP Office: چنڈی گڑھ میں بی جے پی دفتر کے باہر زور دار دھماکہ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے، علاقے میں خوف و ہراس
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جس کے بعد مقامی لوگ گھبرا کر گھروں اور دکانوں کی طرف بھاگتے نظر آئے۔ دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں پر دھماکے کے اثرات واضح طور پر دیکھے گئے جبکہ قریبی عمارتوں کی دیواروں پر بھی نشانات پائے گئے۔ پولیس نے احتیاطی طور پر علاقے کو خالی کروا کر سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔
CJI Surya Kant On Sukhna Lake: ’اور کتنا سکھاؤ گے سکھنا جھیل کو؟‘- بلڈر مافیا اور افسران کی ملی بھگت پر سی جے آئی جسٹس سوریہ کانت کی سخت برہمی
سپریم کورٹ آف انڈیا نے چنڈی گڑھ کی شناخت سمجھی جانے والی تاریخی سکھنا جھیل کی بگڑتی حالت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریہ کانت نے نہایت سخت الفاظ میں کہا، ’’اور کتنا سکھاؤ گے سکھنا جھیل کو؟‘‘۔





