Bharat Express DD Free Dish

Haryana’s Three children drowned in a pond: ہریانہ کے کیتھل میں المناک حادثہ، تالاب میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی موت

بدھ کی شام بارش کے بعد بچے گاؤں کے باہر تالاب کے پاس کھیلنے گئے تھے۔ گاؤں کے تقریباً 40-50 بچے روزانہ وہاں کھیلنے جاتے ہیں۔ اس دوران تینوں بچے گندے پانی کے تالاب کے قریب پہنچے جہاں ان کا پاؤں پھسل کر 10 فٹ گہرے گڑھے میں جا گرا اور وہ ڈوب گئے۔

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے کیتھل ضلع میں ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک ہی خاندان کے تین بچے تالاب میں ڈوب گئے، جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ تینوں بچے روز کی طرح دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے گھر سے نکلے تھے۔ اس دوران تینوں بچے گندے پانی کے تالاب کے قریب پہنچ گئے۔ یہاں وہ پھسل کر حادثے کا شکار ہو گئے۔

بارش کے پانی میں نہانے گئے تھے بچے

مرنے والوں کی شناخت 6 سال کا ونش، 8 سال کا اکشے اور 9 سالہ نمن کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے کے بعد خاندان صدمے میں ہے۔ ساتھ ہی محلے کے لوگ بھی ماتم ڈوبے ہوئے ہیں۔ پنچایت افسر نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ تالاب میں تین بچے ڈوب گئے ہیں، بچے بارش کے پانی میں نہانے گئے تھے، انتظامیہ تحقیقات کر رہی ہے۔

گاؤں والوں نے بچوں کو پانی سے نکالا

گاؤں والوں نے بتایا، ’’بچے روزانہ گاؤں سے باہر کھیلنے جاتے ہیں، کچھ بچے ایک سوکھے تالاب میں کھیل رہے تھے، لیکن تینوں گندے پانی کے تالاب کے قریب گئے، وہاں پھسلن کی وجہ سے ڈوب گئے۔ چھوٹی بہن نے گھر آ کر بتایا تو گاؤں والوں نے دوڑ کر بچوں کو پانی سے باہر نکالا، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔‘‘

’’نمن اکلوتا بیٹا تھا، اس کی دو بہنیں ہیں۔‘‘

رتنا سنگھ نے کہا کہ میرے پوتے نہانے گئے تھے تالاب میں گندا پانی اور گہرا گڑھا تھا جس میں وہ ڈوب گئے۔ اس نے بتایا کہ نمن اکلوتا بیٹا تھا، اس کی دو بہنیں ہیں۔‘‘

بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کی شام بارش کے بعد بچے گاؤں کے باہر تالاب کے پاس کھیلنے گئے تھے۔ گاؤں کے تقریباً 40-50 بچے روزانہ وہاں کھیلنے جاتے ہیں۔ اس دوران تینوں بچے گندے پانی کے تالاب کے قریب پہنچے جہاں ان کا پاؤں پھسل کر 10 فٹ گہرے گڑھے میں جا گرا اور وہ ڈوب گئے۔

جب بچے تالاب سے باہر نہیں آئے تو ان کی چھوٹی بہن نے گاؤں کو اس کی اطلاع دی۔ گاؤں والے فوراً موقع پر پہنچے اور بچوں کو تالاب سے نکال کر کیتھل کے ڈسٹرکٹ سول اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read