Urdu Conclave 2026

BJP

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے پانی کے بل سے متعلق بی جے پی پرتنقید کی۔ ساتھ ہی اروند کیجریوال نے کانگریس اور بی جے پی سے متعلق کہا، ان دونوں کوایک ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دینا چاہئے۔

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے لئے بی جے پی نے 29 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے، جس میں پرویش صاحب سنگھ ورما، کیلاش گہلوت، رمیش بدھوڑی، اروندرسنگھ لولی اور راجکمارچوہان کے نام شامل ہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کوکئی موضوعات سے متعلق عام آدمی پارٹی کوگھیرا۔ وہیں اب اس پرعام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے پلٹ وارکیا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے 2025 کے ہندوستان کے ترقیاتی اور مستقبل کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی کے دوران اپنے تجربات اورغریبوں کے لئے کی گئی کوششوں کوبھی شیئرکیا۔

دارالحکومت دہلی میں ریلی کو خطاب کرنے سے قبل وزیراعظم مودی نے غریبوں کو فلیٹ کی کنجی سونپی۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے کہا کہ جو جھگی-جھونپڑی میں رہ رہے تھے، وہ اب پکے مکان میں پہنچ رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی تین جنوری کو دہلی میں کئی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں اقتصادی طور پر کمزورطبقات کے لئے 1675 فلیٹ دوشہری تعمیرنوکے منصوبوں میں سی بی ایس ای انٹیگریٹڈ آفس کمپلیکس اور ویر ساورکر کالج شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے خط میں واضح کیا کہ سی بی ایس ای کے ساتھ رجسٹرڈ تمام پرائیویٹ اسکولوں کو اردو کی تعلیم کے لیے ضروری انتظامات کرنے ہوں گے اور کمپلائنس رپورٹ بہار ایجوکیشن پروجیکٹ آفس کو بھیجنی ہوگی۔

مرکزی کابینہ کے ایک اور فیصلے کے تحت کسانوں کے لیے انشورنس اسکیم کو مزید پرکشش بنانے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ فصل بیمہ یوجنا کو آسان بنانے کے لیے اس کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی جائے گی۔ اس سے سستی قیمتوں پر اور آسان قواعد کے تحت فصلوں کی بیمہ ہو سکے، اس کے انتظامات کیے جائیں گے۔

فروری 2024 میں، سندیشکھلی علاقے میں کچھ مقامی ٹی ایم سی لیڈران پر خواتین کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور زمین ہتھیانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے سی ایم ممتا نے پیر (30 دسمبر 2024) کو کہا، ’’میں جانتی ہوں کہ اس کے پیچھے ایک بڑا کھیل تھا اور اس میں پیسے کا اثر تھا۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے حالیہ بیان کے حوالے سے سی ایم آتشی کو خط لکھا تھا۔ اس میں ایل جی نے کیجریوال پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے آتشی کو عارضی وزیر اعلیٰ کہا ہے۔