Urdu Conclave 2026

BJP

بی جے پی ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے بھی پھٹکارلگائی اوراتنا ہی نہیں ان کی رپورٹ کو درکنار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سرگرمی کی جانچ کرنے کو بھی کہا ہے۔

عام آدمی پارٹی نے سوشل میڈیا پر پرویش ورما کی مختلف سرگرمیوں جیسے پیسے، جوتے، کمبل اور ساڑیاں تقسیم کرنے کے کئی ویڈیوز لگاتار پوسٹ کیے اور الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت بھی کی۔ عام آدمی پارٹی پرویش ورما کے بارے میں مسلسل شکایت کرتی رہی ہے کہ وہ پیسے کے دم پر نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے موجودہ ایم ایل اے کا ٹکٹ کاٹ کر بی جے پی سے اے اے پی میں شامل ہونے والے برہم سنگھ تنور کو اپنا امیدوار بنایا ہے، جب کہ بی جے پی نے کرتار سنگھ کو میدان میں اتارا ہے، جو آپ کے ٹکٹ پر دو بار ایم ایل اے منتخب ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے راجندر تنور پر داؤ کھیلا ہے۔

بدھوری نے یہ بھی  کہا تھاکہ لالو یادو نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بہار کی سڑکوں کو ہیما مالنی کے گالوں جیسا بنائیں گے، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح اوکھلا اور سنگم وہار کی سڑکیں بنی ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد کو یقین ہے کہ ان کا بیٹا اجیت ملکی پور میں جیت کر تاریخ رقم کرے گا۔ یہاں 5 فروری کو ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے سی ایم آتشی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سی ایم آتشی پر انتخابات کے لیے سرکاری گاڑیوں کا استعمال کرنے کا الزام ہے، اس سلسلے میں ان کے خلاف گووند پوری میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

وزیر پور اسمبلی سیٹ پر سب سے پہلے 1993 میں الیکشن ہوئے تھے اور پھر کانگریس کے دیپ چند بندھو نے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 1998 کے انتخابات میں مسلسل دوسری کامیابی بھی درج کی۔ حالانکہ 2003 میں بی جے پی نے کانگریس کو شکست دے کر یہ سیٹ جیتی تھی۔

منیش چودھری دہلی یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے صدررہ چکے ہیں اورسریتا وارڈ نمبر187 کی موجودہ کونسلرنیتوچودھری کے شوہرہیں۔ انہوں نے 2020 میں کانگریس چھوڑکربی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔ بی جے پی نے انہیں اب اوکھلا اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔

بی جے پی نے الیکشن کے اعلان سے قبل پہلی فہرست بھی 29 امیدواروں کی جاری کی تھی اور اب یہ دوسری فہرست ہے۔ بی جے پی نے اب تک 58 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ حالانکہ ابھی بھی اسے 12 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کرنا ہے۔

دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں 5 فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کل 83,49,645 مرد، 71,73,952 خواتین اور 1,261 تھرڈ جینڈر کو ملاکر کل 1.55 کروڑ ووٹرز اپنے قیمتی وووٹ کا استعمال کریں گے۔ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔