Urdu Conclave 2026

BJP

اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں ایک بڑا حادثہ سامنے آیا ہے۔ یہاں بی جے پی کا اسٹیکر لگی ایک بولیرو کار نے پہلے بائک سوار کو ٹکر ماری۔ موٹر سائیکل بولیرو میں پھنس گئی جس کے بعد کار ڈرائیور اسے دو کلومیٹر تک گھسیٹتا رہا۔

اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں دو قبائلی خواتین کو درخت سے باندھ کر مار پیٹ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کو گووردھن پور گاؤں میں پیش آیا۔ خواتین پر کچھ قبائلی خاندانوں کا مذہب تبدیل کروانے کی کوشش کرنے کا الزام تھا۔

مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک تقریب کے دوران بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے کیرالہ کا موازنہ منی پاکستان سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست منی پاکستان کی طرح ہے، یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی اور ان کی بہن وہاں سے ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔

دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ’مہیلا سمان یوجنا‘اور ’سنجیونی یوجنا‘کو لے کر سیاست گرم ہے۔ ادھر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ایک بار پھر اس معاملے پر بی جے پی کو گھیر لیا ہے۔

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی موت کے بعد سے کانگریس لیڈروں کی جانب سے بی جے پی پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ کانگریس کے بیانات پر بی جے پی مسلسل رد عمل ظاہر کر رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، اقتصادی اصلاحات کے ماہر، کی ہفتہ (28 دسمبر 2024) کو نگم بودھ گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ان کی آخری رسومات کی جگہ اور یادگاری جگہ کو لے کر سیاست زوروں پر ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا، ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی یادگار صرف راج گھاٹ پر بنائی جانی چاہیے‘‘۔ بی جے پی کو اپنی تنگ نظری کی غیر مناسب مثال قائم نہیں کرنی چاہیے۔ تاریخ بی جے پی کو اس کے منفی رویہ کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گی۔

راہل گاندھی نے مہاراشٹراسمبلی الیکشن سے متعلق سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے کردارکوبھی مشکوک قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرکی 118 سیٹوں پرووٹرجوڑے گئے، جس میں 102 بی جے پی جیتی۔ ان سیٹوں پر72 لاکھ ووٹرجوڑے گئے۔

دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے دہلی کانگریس نے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ کانگریس نے دونوں پارٹی کے خلاف وہائٹ پیپرجاری کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی دہلی الیکشن جیت رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی ایجنسیاں وزیر اعلیٰ آتشی کوگرفتارکرنے کی تیاری کررہی ہے۔