Bharat Express

BJP

لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا، 'اس بار ہم حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ انڈیا اتحاد کو 275 سے زائد سیٹیں ملیں گی، اس بار ہمیں ہر طرف سے اچھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ یکم جون کو مندر سے روانگی سے قبل پی ایم مودی تمل شاعر تھروولوور کے مجسمے کو دیکھنے کے لیے یادگار پر بھی جا سکتے ہیں۔

گزشتہ دو انتخابات کے نتائج کو دیکھیں تو بی جے پی کی ساکھ ایک بار پھر داؤ پر لگ گئی ہے، جب کہ کانگریس کے پاس کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ انتخابی تجزیہ کاروں کی مانیں تو اس الیکشن میں مغربی یوپی کی 27 میں سے 13 سیٹوں پر سخت مقابلہ ہے۔

افضال انصاری اور منوج سنہا کے قریبی پارس ناتھ رائے کے درمیان اہم مقابلہ مانا جا رہا ہے، لیکن بی ایس پی نے امیش سنگھ کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، لیکن مقابلہ دو ہی امیدواروں کے بیچ نظرآرہا ہے، لیکن مختار انصاری کا ذکرابھی بھی ہو رہا ہے۔

سیاسی ماہر یوگیندر یادو نے کہا کہ مہاراشٹر میں میری سمجھ یہ ہے کہ این ڈی اے کو یہاں 20 سیٹوں کا نقصان ہوگا۔ کیونکہ مہاراشٹر میں الیکشن اس بارے میں تھا کہ اصل شیوسینا کون ہے؟

کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ اپنی تقریر کے دوران پی ایم مودی نے 573 بار انڈیا اتحاد اور اپوزیشن کے بارے میں بات کی، لیکن مہنگائی اور بے روزگاری کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اپنے خط میں مودی حکومت کے کئی فیصلوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے معیشت کو کافی نقصان ہوا۔ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا۔

اس سے پہلے کیرلا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کے دفتر کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے سوپنا سریش کو گرفتار کیا گیا تھا۔ فی الحال وہ ضمانت پر جیل سے باہر ہیں، لیکن مقدمہ ابھی تک عدالت میں چل رہا ہے، جس کا ذکر راجیو چندر شیکھر نے اپنے خط میں کیا ہے۔

سنگھ کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کانگریس اور اتحاد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جاتا ہے تو کیا دیگر کمیونٹیز ریزرویشن کے لیے احتجاج نہیں کریں گی۔

پرینکا گاندھی کہا کہ پورے ملک میں تبدیلی کا ماحول ہے، لوگ بی جے پی کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور پیسے کی طاقت سے ہماچل میں حکومت گرانے کی کوشش ان کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ عوام کو یہ بات پسند نہیں۔