NDA partner KPA withdraws support: منی پور میں بی جے پی کو لگا جھٹکا، اس پارٹی نے سی ایم بیرن کی حکومت سے سپورٹ واپس لیا
کوکی پارٹی، جس کے دو ایم ایل اے ہیں، نے گورنر کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ موجودہ ہنگامے پر غور کرنے کے بعد، وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی زیر قیادت منی پور کی موجودہ حکومت کے لیے جاری حمایت اب نتیجہ خیز نہیں رہی۔ اس کے مطابق، منی پور کی حکومت کو کے پی اے کی حمایت اب حاصل نہیں ہوگی۔ ہم اس حکومت کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔
Mandal-Kamandal will return?: منڈل-کمنڈل کا واپس آئے گا دور؟
درحقیقت ضرورت کا معاملہ یہیں سے ختم ہوتا ہے اور سیاسی مجبوری کی کہانی شروع ہوتی ہے۔ کرناٹک کے حالیہ انتخابات میں جس طرح سے اس مطالبے نے پسماندہ ذات کے ووٹروں کو متحرک کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، اس سے یہ یقینی ہے کہ یہ 2024 میں ایک بڑا انتخابی مدعا بن جائے گا۔
BJP uses Hindutva for power: Akhilesh: اقتدار کے لیے ہندوتوا کا استعمال کرتی ہے بی جے پی، ہمیں حقیقی ہندوتوا کو بچانے کی ضرورت: اکھلیش
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے پی ٹی آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، "انہوں (بی جے پی حکومت) نے کئی فرضی انکاؤنٹر کیے ہیں۔ اب لوگ 2024 میں بی جے پی حکومت کا انکاؤنٹر کریں گے۔"
Kapil Mishra: قومی قیادت نے کپل مشرا کو بنایا دہلی بی جے پی کا نائب صدر!
کپل مشرا کو جس طرح دہلی بی جے پی کا نائب صدر بنایا گیا اس پر خود بی جے پی لیڈر حیران ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو یہ تقرری قومی سطح پر کیے گئے فیصلے کے تحت کی گئی ہے۔ کیونکہ چار دن پہلے اعلان کردہ ریاستی بی جے پی ٹیم میں کپل مشرا کا نام دور دور تک شامل نہیں تھا۔
BJP MP Ram Shankar Katheria: بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹھیریا کو 2 سال کی قید، کیا لوک سبھا سے ہوجائیں گے معطل، جانئے پورا معاملہ
Ram Shankar Katheria: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹھیریا کو ہفتہ کے روز آگرہ کی ایک عدالت نے 2011 کے ایک معاملے میں دو سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ اب ان کی لوک سبھا رکنیت پرخطرہ منڈلانے لگا ہے۔
Jharkhand Assembly House Embarrassed: شرمسار ہوا جھارکھنڈ کا ایوان، عرفان کو مارنے کے لئے دوڑے بی جے پی ایم ایل اے مہتا، اسپیکر نے کی سخت تنقید
جھارکھنڈ اسمبلی میں بی جے پی رکن اسمبلی کشواہا ششی بھوشن مہتا نے ایوان کو آج شرمسار کردیا۔ وہ ایوان کے اندر کانگریس رکن اسمبلی عرفان انصاری کو مارنے دوڑے۔ اوما شنکر اکیلا نے مہتا کو ایسا کرنے سے روکا۔
PM Modi On Muslim Women:پی ایم مودی کا این ڈی اے رکن پارلیمنٹ کو مشورہ، کہا- ’رکشا بندھن پر مسلم خواتین تک حاصل کریں رسائی‘
پی ایم مودی اکثر مسلم خواتین کے لیے اپنی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔ اپنے حالیہ 'من کی بات' خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ اس سال 4000 سے زیادہ مسلم خواتین کا 'محرم' کے بغیر حج کرنا 'بڑی تبدیلی' ہے۔
ADR report on MLA Assets: چار ہزار ایم ایل اے کے پاس ہیں تین ریاستوں کے مشترکہ بجٹ سے زیادہ پیسے،جانئے کس پارٹی کے اراکین اسمبلی ہیں زیادہ دولت مند
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے 223 ایم ایل ایز کے کل اثاثہ جات 14,359 کروڑ روپے ہیں، مہاراشٹر کے 284 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 6,679 کروڑ روپے ہیں اور آندھرا پردیش کے 174 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 4,914 کروڑ روپے ہیں۔ یہ رپورٹ 28 ریاستی اسمبلیوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 4001 ایم ایل ایز پر جاری کی گئی ہے۔
Akhilesh Yadav on CM Yogi: ”دھرم دھمکی نہیں ہوتا“، سی ایم یوگی کے ‘ملک آئین سے چلےگا مذہب سے نہیں’ والے بیان پر اکھلیش نے کیا جوابی حملہ
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرم دھمکی نہیں ہوتا۔
Prayagraj: ایس پی ایم ایل اے پوجا پال نے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر کو لے کر جاری کیا بیان
پوجا پال نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اس طرح کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہی، یہ تمام سیاسی جماعتوں کی سازش ہے۔ میں صرف سماج وادی پارٹی میں ہوں، لوگوں میں میری شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔





