راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں کہا- میں آج اڈانی پر نہیں بولوں گا، بی جے پی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، آج دل سے بولنے جا رہا ہوں
Rahul Gandhi Speech: راہل گاندھی نے لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بولنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جب میں نے اڈانی جی پر بات کی تھی تو لوگوں کو تکلیف ہوئی تھی۔ راہل گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہا، ‘میں آج اڈانی پر بات نہیں کرنے والا ہوں۔ اس لیے بی جے پی لیڈروں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج میں اپنے دماغ سے نہیں دل سے بات کرنے جا رہا ہوں۔ ویسے میں ایک یا دو گول ضرور کروں گا۔
#WATCH अध्यक्ष महोदय सबसे पहले मैं आपको मुझे लोकसभा के सांसद के रूप में बहाल करने के लिए धन्यवाद करना चाहता हूं। जब मैंने पिछली बार बात की थी तो शायद मैंने आपको परेशानी दी थी क्योंकि मैंने अडानी पर ध्यान केंद्रित किया था, शायद आपके वरिष्ठ नेता को दुख हुआ… उस दर्द का असर आप पर… pic.twitter.com/g4s72wRf63
— ANI_HindiNews (@AHindinews) August 9, 2023
رکن پارلیمنٹ کے طور پر بحال کرنے کا شکریہ: راہل گاندھی
اسپیکر صاحب، سب سے پہلے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ مجھے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر بحال کیا۔ جب میں نے پچھلی بار بات کی تھی، شاید میں نے آپ کو تکلیف دی تھی کیونکہ میں نے اڈانی پر توجہ مرکوز کی تھی، ہوسکتا ہے کہ آپ کے سینئر لیڈر کو تکلیف ہوئی ہو… اس درد نے آپ کو بھی متاثر کیا ہوگا۔ میں آپ سے اس کے لیے معذرت خواہ ہوں لیکن میں نے سچ کہا۔ آج میرے بی جے پی کے دوستوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج میری تقریر اڈانی پر مرکوز نہیں ہے۔
-بھارت ایکسپریس