Bihar News: بہار میں ایک بار پھر سنسنی خیز واردات، اسکول جانے والی لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، مزاہمت کرنے پر کیا زد و کوب پھر زمین میں زندہ دفنا دیا
متاثرہ سرمیرا تھانہ علاقہ کی رہائشی ہے۔ واقعہ کے بارے میں تھانہ صدر وویک راج نے بتایا کہ چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاج کرنے پر اسے مارا پیٹا گیا جس کی وجہ سے لڑکی زخمی ہوگئی اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔
Bihar News: بیتیا میں بلی پر ہوا جھگڑا، ڈاکٹر شوہر نے بیوی کو کر دیا قتل، جانیں پورا معاملہ
سٹی پولیس اسٹیشن انچارج راجیو کمار نے بتایا کہ متوفی خاتون انکیتا کماری کے والد کملیش کمار ورما نے درخواست دی ہے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ ان کے داماد ڈاکٹر اشونی کمار نے اپنی بیوی کو مار مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
During the Mahaviri procession in Motihari: موتیہاری میں مہاویری جلوس پرکئی مقامات پر ہوا جم کر ہوا شدید ہنگامہ آرائی، دونوں فریقوں میں جھڑپیں
ضلع کے درپا، مہسی اور کلیان پور تھانہ علاقوں میں مہاویری جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد پولیس پوری طرح چوکس ہے۔ آس پاس کے لوگوں کے ساتھ عوامی نمائندے کسی بھی حالت میں کوئی جھگڑا نہیں ہونے دینے کے لیے تیار ہیں۔