Bharat Express DD Free Dish

Two youths shot dead in Patna: پٹنہ میں دو نوجوانوں کا گولی مار کر قتل، پولیس کو سڑک کے کنارے ملیں لاشیں

پیر کے روز عالم گنج کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک خاندان پر فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں ایک ریٹائرڈ نرس اور اس کی بیٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ خاندان کا ہیڈ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس فی الحال اس معاملے میں مجرموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

پٹنہ میں دو نوجوانوں کا گولی مار کر قتل

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پولیس پیر کے روز ماں بیٹی کے قتل کے معاملے میں مجرموں کی تلاش میں جٹی ہی تھی منگل کے روز پٹنہ کے بکرم تھانہ علاقے میں پولیس نے گولیوں سے چھلنی دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد کیں۔ دونوں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

دونوں کے جسموں پر گولیوں کے زخم

پالی گنج کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) اومیشور چودھری نے بتایا کہ پولیس کو صبح گاؤں والوں سے اطلاع ملی کہ بکرم پولیس اسٹیشن کے تحت مجہولی-سنگھرا دیہی سڑک کے پاس دو لاشیں پڑی ہیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور دونوں کی لاشیں برآمد کر لیں۔ دونوں کے جسموں پر گولیوں کے زخم ہیں۔

ابھی تک قتل کی وجہ پتہ نہیں چلی 

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت سونو کمار اور روشن کمار کے طور پر کی گئی ہے جو بگھہ کول کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم کو بھی تحقیقات کے لیے موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک کے لواحقین کے بیان پر ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ابھی تک قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 پیر کے روز بھی دو لوگوں کا ہوا تھا قتل

بتادیں کہ پیر کے روز عالم گنج کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک خاندان پر فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں ایک ریٹائرڈ نرس اور اس کی بیٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ خاندان کا ہیڈ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس فی الحال اس معاملے میں مجرموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں اہم اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی ریاست کے لاء اینڈ آرڈر کو لے کر مسلسل حکومت پر حملہ کر رہی ہے، جبکہ حکمراں پارٹی دفاع میں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read