Bharat Express DD Free Dish

Bazm-e Sahafa

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت کی زبان قراردیا، سید شاہنوازحسین، شاہد صدیقی، پروفیسرشاہد اختر، عمران مسعود، آلوک وتس اورڈاکٹرشمس اقبال نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سیشن کا انعقاد کیا گیا اور آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمّیلن کا اہتمام کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے اردو صحافت کانکلیو میں سابق مرکزی وزیرشاہنوازحسین اور سابق رکن پارلیمنٹ اور سینئرصحافی شاہد صدیقی، این سی ایم ای آئی کے قائم مقام چیئرمین پروفیسرڈاکٹر شاہد اختر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے ڈائریکٹر اور گروپ مینیجنگ ایڈیٹر رادھے شیام رائے ، این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال، بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر اور کانکلیو کے کنوینر ڈاکٹرخالد رضا خان اور کوکنوینر ڈاکٹر نثاراحمد خان موجود رہے۔

پروفیسر خواجہ محمد اکرام نے کہا کہ برطانیہ میں دس سال پہلے بولی جانے والی زبانوں میں چوتھے نمبر پر اردو تھی اور آج یہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور خلیجی ممالک کی دوسری زبان آج اردو بن چکی ہے۔اس لئے جو لوگ یہ شکوہ کررہے ہیں کہ اردو دم توڑ رہی ہے تو یہ اعداد وشمار انہیں مکمل طور پر غلط ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں۔

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو ’بزمِ صحافت‘ پہلی بار منعقد ہواہے اس کیلئے میں پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب  بات ہوتی ہے صحافت کی تو ہم سوچتے ہیں کہ دور حاضر میں صحافت کہاں کھڑی ہے۔ آپ لوگوں کو بھی معلوم ہو گا کہ صحافت کہاں کھڑی ہے۔

سلمان خورشید نے کہا کہ آج میڈیا کو سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ وہ صاف ذہن کے ساتھ خبریں لکھ سکے۔ آج کے دور میں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا میڈیا میں آنے والی خبریں واقعی غیرجانبدار ہوتی ہیں۔ میڈیا میں کام کرنے والے ان لوگوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو اس میں سب سے نچلے درجے پر ہیں۔

جگدمبیکا پال نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے گنگا جمنی ثقافت کو برقرار رکھنا ضروری ہے، جو ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے ہمارے آپسی اتحاد پر جو کچھ کہا وہ حالیہ برسوں میں واضح طور پر ظاہر ہوا، بالاکوٹ فضائی حملہ ہو یا ملک کو درپیش کوئی بحران،ہر وقت سب متحد نظرآئے ہیں۔

رادھے شیام رائے نے کہا کہ ہندی اور اردو دونوں زبانوں کے صحافی ملک کو خوشحال بنانے کے لیے خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ صحافت کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر پیشے سے وابستہ افراد کو صحافیوں کی ضرورت ہے۔ کھلاڑی ہو،سیاسی  لیڈر ہو، اداکار ہو، مافیا ہو، تاجر ہو، سب کو صحافیوں کی ضرورت ہے۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی ارود ٹیم کی جانب سے مورخہ 27 اکتوبر 2024 کو بزم صحافت کے زیر اہتمام ’’بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو’’ کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔