Bangladesh Road Accident: بنگلہ دیش میں لوہے کی سریوں سے بھرا ٹرک پلٹنے سے 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی، حادثے کے بعد علاقے میں کہرام
مقامی پولیس کے مطابق حادثہ ٹنگائل ضلع کی کالیہاٹی میں ڈھاکہ-ٹنگائل ہائی وے پر صبح تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ ٹرک میں بڑی تعداد میں لوگ سوار تھے جو عید کے موقع پر بنگلہ دیش کے شمالی اضلاع کی جانب سفر کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق بیشتر مسافر ٹرک میں لدی لوہے کی سریوں کے اوپر بیٹھے ہوئے تھے۔
Bengal Man Who Sold Jhalmuri To PM Gets Death Threats: وزیراعظم مودی کو جھال موڑی کھلانے والے بکرم ساؤ کی نیند حرام، پاکستان اور بنگلہ دیش سے مل رہی ہیں دھمکیاں
بکرم ساؤ نے بتایا کہ ان دھمکیوں کی وجہ سے ان کا خاندان شدید ذہنی دباؤ میں ہے اور راتوں کی نیند اڑ چکی ہے۔ انہوں نے اس معاملے کی شکایت مقامی پولیس سے بھی کی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے اور بین الاقوامی نمبروں سے آنے والی دھمکیوں کی مکمل جانچ شروع کر دی گئی ہے۔
Bangladesh vs Pakistan: ’’ہم سے بہت سی غلطیاں ہوئیں…‘‘، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد شان مسعود کا بیان
پاکستانی کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آپ کی ہر غلطی کی سزا ملتی ہے۔ یہاں غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ بہترین کھلاڑیوں کا کھیل ہے، یہاں کوئی آسان میچ نہیں ملتا۔
Measles Outbreak in Bangladesh: بنگلہ دیش میں تیزی سے پھیل رہا ہے خسرہ، مزید چار بچوں کی موت، ہلاکتوں کی تعداد 280 تک پہنچی
ڈبلیو ایچ او نے مشورہ دیا ہے کہ شہری علاقوں میں خسرہ کی ویکسین کی دونوں خوراکوں کی کوریج کم از کم 95 فیصد تک یقینی بنائی جائے۔ ساتھ ہی سرکاری و نجی صحت مراکز میں مشتبہ کیسز کی بروقت نشاندہی کے لیے مربوط نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
Rohingya Citizenship: سعودی عرب 22 ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے بنا مسیحا، بنگلہ دیش نے دی شہریت اور جاری کیا پاسپورٹ
یہ روہنگیا افراد دراصل میانمار میں جاری بدامنی اور فوجی کارروائیوں کے بعد اپنے گھروں سے بے دخل ہو گئے تھے۔ ان میں سے بڑی تعداد بنگلہ دیش منتقل ہوئی، جبکہ ہزاروں افراد روزگار کی تلاش میں سعودی عرب چلے گئے۔ تاہم قانونی دستاویزات نہ ہونے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا تھا۔ اب سعودی عرب کی مداخلت کے بعد ان افراد کو باضابطہ دستاویزات فراہم کی گئی ہیں، جس سے ان کی زندگی میں استحکام آنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
Sheikh Hasina Extradition: شیخ حسینہ کی حوالگی پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان، بنگلہ دیش نے کیا سابق وزیر اعظم کی حوالگی کا مطالبہ
رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت تمام پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔ دونوں ممالک نے دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
Bangladesh Bus Accident: بنگلہ دیش میں خوف ناک حادثہ، ندی میں بس گرنے سے 18 افراد ہلاک،متعدد زخمی
فریدپور فائر سروس کے کمانڈر محمد بلال الدین نے کہا، "ہمیں معلوم ہوا ہے کہ کم از کم 35 لوگ لاپتا ہیں۔ بچاؤ مہم جاری ہے۔"رات تقریباً 11:15 بجے بس کا کچھ حصہ دیکھا گیا، اور 11:30 بجے تک جہاز کی کرین کے ذریعے پوری بس کو نکال لیا گیا۔
Tragic Accident in Bangladesh: بنگلہ دیش میں دردناک حادثہ، ٹرین اور بس میں تصادم، 12 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی
رپورٹ کے مطابق بس ٹرین کے انجن میں پھنس گئی تھی اور ٹرین کے رکنے سے پہلے تقریباً ایک کلومیٹر تک گھسٹتی رہی، جس سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کی چیخ و پکار سن کر مقامی افراد فوراً موقع پر پہنچے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
Bangladesh Wins ODI Series Against Pakistan: تنزید حسن کی سنچری، تسکین احمد کی شاندار گیندبازی، پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز بنگلہ دیش کے نام
ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ اوپنرزسیف حسن اور تنزید حسن اور تمیم نے ٹیم کو شاندار آغاز دیا اور 18.1 اوورز میں 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ سیف حسن 55 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Bangladesh Awami League: بنگلہ دیش میں دوبارہ سرگرم ہوئی عوامی لیگ، کیا شیخ حسینہ کی ہوگی واپسی؟
حالیہ انتخابات کے فوری بعد عوامی لیگ نے بنگلہ دیش میں اپنی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ پارٹی کے لیڈروں نے سب سے پہلے کھلنا شہر میں اپنا دفتر کھولا ہے، جہاں شیخ مجیب الرحمٰن اور شیخ حسینہ کی تصاویر نصب کی گئی ہیں۔ یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پر پابندی عائد ہے۔





