Global Politics: دنیا میں جنگیں کب رکیں گی؟ روس-یوکرین اور اسرائیل-حماس جنگوں نے ہزاروں جانیں لی ہیں، لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں اور اربوں کی املاک کو کیا ہے تباہ
گزشتہ 3 سالوں میں دو جنگوں میں ہزاروں لوگ مارے گئے اور اربوں ڈالر کی املاک تباہ ہو چکی ہیں۔ فوجی تنازعات کے نتیجے میں لاکھوں لوگ دوسرے ممالک میں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اب ایک بڑی آبادی خوراک اور رہائش کے لیے ترس رہی ہے۔
Israel-Hamas War: حماس ملٹری بریگیڈ کا دعویٰ، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 2 اسرائیلی یرغمالی ہلاک، 8 زخمی
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر فوجی حملہ کیا جس میں 28000 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے۔
Another son of Wael al-Dahdouh killed in Israeli attacks: مشہور صحافی وائل الدحدوح کا ایک اور بیٹا اسرائیلی حملوں میں جاں بحق، ان کے خاندان کا پانچواں رکن ہوا شہید
الدحدوح اکتوبر کے اواخر میں اس حملے کی رپورٹنگ کر رہے تھے جب انہیں خبر ملی کہ ان کی بیوی، بیٹی اور ایک اور بیٹا اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔
let us remember our brothers and sisters in Gaza: نئے سال کے جشن کے دوران غزہ میں غیرانسانی حملے کا سامنا کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھیں:پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے لکھا کہ جس وقت ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں، ان کے بچوں کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے اوردنیا کے نام نہاد لیڈران خاموشی سے دیکھ رہے ہیں اور طاقت اور لالچ کی اپنی جستجو میں بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہے ہیں۔اس کے باوجود لاکھوں عام لوگ ہیں جو غزہ میں ہونے والے ہولناک تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔
Israeli bombardment destroyed over 70% of Gaza homes: Media office: اسرائیلی بمباری سے غزہ کے 70 فیصد گھر تباہ ہو گئے،شہادتوں کی تعداد 22ہزار سے زیادہ
اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کے علاقے سلوان میں بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں غزہ میں کم از کم 21,822 افراد ہلاک اور 56,451 زخمی ہو چکے ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 افراد ہلاک اور 286 زخمی ہوئے۔
Netanyahu faces a tough political choice:غزہ میں لاشوں کے انبار کے بیچ سیز فائر کا مصری منصوبہ تیار، مشکل میں پڑگئی نتن یاہو کی سرکار
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں قیدیوں کے تبادلے پر بات کی جائے گی۔ وہ اس بارے میں بھی بات کرنا چاہتے تھے کہ جنگ کے اگلے دن غزہ کا کیا ہونا چاہیے، لیکن ان کی کابینہ کے ایک رکن بیزلیل سموٹریچ نے کہا کہ یہ سیکیورٹی کابینہ کا کام ہے، جنگی کابینہ کا نہیں۔
Israel Hamas War:غزہ میں صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلنا چاہئے: پروفیسر اعجاز احمد اسلم، چیف ایڈیٹر’ریڈیئنس ویکلی‘
پروفیسر اسلم نے مزید کہا کہ ”کئی صحافی اپنے گھروں میں اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے مارے گئے، ان میں بیشتر اپنے بچوں اور خاندانوں سمیت ہلاک ہوئے ہیں۔
Palestinians targeted while queuing in line to get water: غزہ میں اسرائیلی بمباری تیسرے ماہ میں داخل،پانی کیلئے قطار میں کھڑے فلسطینیوں پر داغے گئے گولے
غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں العمل ہسپتال اور فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک گھر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ریڈ کریسنٹ نے ایکس پر یہ بھی کہا کہ بمباری کے نتیجے میں شیشے ٹوٹ گئے اور دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔
Israel-Hamas war: اسرائیل حملے کو امیر قطر نے فلسطینیوں کی نسل کشی دیا قرار،عالمی برادری کیلئے بتایا شرمناک، حماس کے سرنگوں میں پانی بھرنے کا اسرائیلی منصوبہ تیار
غزہ میں عالمی ادارہ صحت کے ایک اہلکار کے بقول صورتحال ہر گھنٹے زیادہ خراب ہوتی جا رہی ہے۔چاروں طرف سے شدید بمباری جاری ہے، بشمول یہاں کے جنوبی علاقوں، خان یونس اور یہاں تک کہ رفح میں۔پیپرکورن نے کہا کہ غزہ تک پہنچنے والی انسانی امداد "بہت کم" تھی۔
Entire blocks targeted Jabalia refugee camp: غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ پر دوبارہ حملہ،بڑی تعداد میں فلسطینی ہلاک،غزہ کی 75 فیصد آبادی بے گھر
غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔فلسطینی صحافیوں اور ٹی وی کے عملے کی جانب سے شیئر کی گئی گراونڈسے فوٹیج میں رہائشیوں کو ملبے کے نیچے سے زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کے لیے اپنے ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔





