Bharat Express

Atiq Ahmed Shot Dead

اپنی سیاسی زمین کو سینچنے کے لئے خون بہانے کا رواج یوپی میں کوئی نیا نہیں ہے۔ صوبے کی تاریخ میں ایسے کئی حادثات ہیں۔ جہاں، سیاست دانوں پر انگلیاں اٹھتی رہی ہیں۔

آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر انکت بھٹناگر نے کہا کہ جس طرح تین نوجوانوں نے عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو قتل کیا، یہ قتل نہیں، انتقام ہے۔

سماجوادی پارٹی کے دوراقتدار میں پولیس حراست میں رفیق کے قتل کے بعد اپوزیشن نے لا اینڈ آرڈر پر حکومت کی جم کر تنقید کی تھی۔ اس وقت ملائم سنگھ یادو یوپی کے وزیر اعلیٰ تھے۔

Atiq Ahmed Murder: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور سابق رکن اسمبلی اشرف احمد قتل سانحہ میں اب ایس آئی ٹی جانچ کے لئے تین رکنی ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔ جانچ تین سینئر افسران کو دی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جگانا ایک نیم خودکار پستول ہے جسے ترکیہ کی بندوق بنانے والی کمپنی TISAS نے تیار کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال پستول کی مینوفیکچرنگ 2001 میں شروع ہوئی تھی۔

پریاگ راج میں کساری مساری قبرستان کے باہر سخت سیکورٹی تعینات ہے جہاں عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کی لاشوں کو سپرد خاک کیا جائے گا۔ عتیق کے دونوں نابالغ بیٹوں کو بھی قبرستان لایا گیا ہے۔

مافیا عتیق احمد اور اشرف کی ہلاکت کے بعد عتیق کے بیٹے علی کی طبیعت خراب ہوگئی۔ عتیق کا بیٹا علی نینی سینٹرل جیل میں بند ہے اور جیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم بیرک میں اس کا علاج کر رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف پر حملہ کرنے والے تینوں ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

رات سے ہی پولیس انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر عتیق اشرف سے متعلق کسی بھی قسم کی گمراہ کن خبریں اور حساس پوسٹس شیئر نہ کریں۔

Atiq Ahmad Ashraf Ahmad Killers: موصولہ اطلاعات کے مطابق تینوں قاتل کئی بار جیل بھی جاچکے ہیں اور جیل میں ہی تینوں کی دوستی ہوئی تھی۔ عتیق احمد اور اشرف کا قتل کرکے ڈان بننا چاہتے تھے۔