Bharat Express

Assembly Elections Results 2023

بی جے پی کی تین مرکزی ریاستوں  راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات جیتنے کے چند دن بعد دگ وجئے  سنگھ نے ای وی ایم کے قابل اعتماد ہونے پر بحث چھیڑ دی ہے۔انہوں نے ایکس پر لکھا کہ چپ والی کسی بھی مشین کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔ میں نے 2003 سے ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کی مخالفت کی ہے۔

آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا، "کانگریس کو بہت سی چیزوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک پارٹی ایسا نہیں کرتی، وہ بی جے پی کو شکست نہیں دے سکے گی۔پانچ ریاستوں میں ہونے والی اسمبلی کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ ان انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔

چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ابتدائی نتائج  سامنے آچکے ہیں اور اب تک رجحانوں میں تین ریاستوں کے اندر بی جے پی کی  بھاری جیت ہورہی ہے،جبکہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی نظرآرہی ہے ۔ تمام ایگزٹ پول کو غلط ثابت کرتے ہوئے مدھیہ پردیش ،راجستھان اور چھتیس گڑھ میں  بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوتی نظر آرہی ہے ۔

Assembly Election Results 2023: کانگریس نے ضمنی انتخابات کے نتائج میں تین سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ پارٹی نے اس بار تری پورہ میں بھی اپنا کھاتہ کھول دیا ہے۔ حالانکہ میگھالیہ میں پارٹی کو نقصان ہے۔