Asian Games 2026: بھارت کی بیٹیوں نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ، چین کو ہرا کر رقم کی تاریخ
چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی برتری قائم رکھی۔ پہلے سیٹ میں بھارتی تیراندازوں نے پرفیکٹ 60 کا اسکور کیا، جبکہ چین کی ٹیم 58 پوائنٹس ہی بنا سکی۔ اس کے بعد بھارت نے میچ کے اختتام تک اپنی برتری برقرار رکھی۔جیوتی، چکیتا اور پریتیکا نے 24 میں سے 22 شاٹس پر 10 پوائنٹس حاصل کیے،
Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین کی ٹریپ ٹیم نے جیتا سلور، پی ایم مودی اور امت شاہ نے دی مبارکباد
منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم نریندر مودی نے درست نشانے، یکسوئی اور ٹیم ورک کی ستائش کی۔
Asian Games 2026: ایشین گیمز، خواتین کی 4×400 میٹر ریلے ٹیم نے جیتا تاریخی گولڈ میڈل، وزیر اعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’ایشین گیمز میں خواتین کی 4×400 میٹر ریلے میں شاندار کارکردگی کے لیے کرن پہل، پُوواما ایم آر، پراچی اور وِتھیا رام راج کو دلی مبارکباد۔ ان کی رفتار اور عزم نے بھارت کو سرفہرست مقام تک پہنچایا۔ یہ بھارتی ایتھلیٹکس کے لیے بے حد فخر کا لمحہ اور ٹیم ورک کی بہترین مثال ہے۔‘‘
Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، پوجا نے ہائی جمپ میں رقم کی تاریخ، 24 سال بعد بھارت کو دلایا کانسی کا تمغہ
19 سالہ پوجا نے خواتین کے ہائی جمپ فائنل میں 1.84 میٹر کی چھلانگ لگا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، ایشین گیمز کی تاریخ میں خواتین کے ہائی جمپ میں بھارت کا یہ پہلا برونز میڈل ہے۔
Asian Games 2026: بارش کے باعث چاروں کوارٹر فائنل منسوخ، سیمی فائنل میں بھارت-سری لنکا اور پاکستان-بنگلہ دیش آمنے سامنے
کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی فائنل کو لے کر ٹیموں، منتظمین اور کرکٹ شائقین میں تشویش برقرار ہے۔ اگر سیمی فائنل بھی بارش کی نذر ہوئے تو ٹیموں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور مقابلوں کے شیڈول پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ ایشیئن گیمز 2026 کا فائنل اور تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والا مقابلہ بھی نشین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں ہی کھیلا جانا ہے۔
Asian Games 2026: درست نشانہ اور زبردست ضبط! ایشا سنگھ کے سلور میڈل جیتنے پر امت شاہ نے دی مبارکباد، کہی بڑی بات
ایشین گیمز 2026 میں ہندوستانی شوٹر ایشا سنگھ نے خواتین کی 25 میٹر پسٹل انفرادی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سمیت کئی مرکزی وزرا اور سیاسی لیڈروں نے انہیں مبارکباد دی۔
Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، اینسی سوجن نے لانگ جمپ میں جیتا سلور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد
اینسی سوجن ایڈاپلی نے خواتین کی لانگ جمپ میں 6.53 میٹر کی بہترین چھلانگ کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، چین کی ہوانگ ینگ ینگ نے آخری کوشش میں 6.55 میٹر چھلانگ لگا کر گولڈ اپنے نام کیا۔
Medal for India in Shooting: ایشین گیمز 2026: شوٹنگ میں ہندوستان کے کھاتے میں ایک اور تمغہ، ایشا سنگھ نے 25 میٹر پسٹل مقابے میں جیتا سلور
ایشین گیمز میں ایشا کا یہ تیسرا سلور میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ہانگژو 2023 میں 10 میٹر ایئر پسٹل کے انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں چاندی کے تمغے جیتے تھے۔
Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں لولینا نے ایک اور تمغہ بنایا یقینی، کوارٹر فائنل میں سیونگ کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچیں اسٹار باکسر
کوریا کی سیونگ سویون کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ لولینا بورگوہین کا ایشین گیمز میں دوسرا تمغہ یقینی ہوگیا ہے۔
Asian Games 2026: سیمی فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، موسلادھار بارش کے باعث افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل منسوخ
شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے میدان میں اترے گی۔ بارش کے باعث کوارٹر فائنل نہ کھیلے جانے کے بعد ٹیم کو براہ راست اگلے مرحلے میں داخلہ ملا ہے۔اس سے قبل اسی میدان پر پیر کو پاکستان اور ہانگ کانگ (چین) کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا کوارٹر فائنل بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔





