Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت کرتے ہوئے قومی پرچم لے کر چلنے کا اعزاز دیا جائے گا۔ آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب اتوار، 4 اکتوبر کو ناگویا سٹی کے مزوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
PM Modi Praised Indian Hockey Team: ایشین گیمز میں ہندوستان کی بیٹیوں نے جیتا گولڈ، وزیراعظم مودی نے کہا ’’بھارتی ہاکی کے لیے بہت خاص لمحہ‘‘
وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایم او کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’بھارتی ہاکی کے لیے ایک بہت ہی خاص لمحہ۔ ہندوستان کے لوگ خواتین ہاکی ٹیم کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، جس نے ایشین گیمز میں شاندار گولڈ میڈل جیتا ہے اور وہ بھی چار دہائیوں سے زیادہ عرصے کے بعد۔ یہ بہترین ہنر اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، پی ایم مودی اور صدر جمہوریہ نے تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو دی مبارکباد
باکسنگ میں لو لینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے گولڈ جیتا، ریسلنگ میں سجیت کلکل نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، نیٹرا کمانن اور بھارتی مردوں کی کوآڈرینٹ سیپک ٹاکرا ٹیم نے بھی برونز میڈل جیتا، وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر دروپدی مرمو نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
Asian Games 2026: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے چین کو ایک-صفر سے ہرا کر جیتا تاریخی گولڈ، 44 سال بعد ایشین گیمز میں خواتین ہاکی کو ملا تمغہ
اس تاریخی گولڈ میڈل کے ساتھ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے لاس اینجلس 2028 اولمپک کھیلوں کے لیے براہ راست کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔ یہ کامیابی ہندوستانی ٹیم کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ پیرس 2024 اولمپکس کے لیے ٹیم کوالیفائی کرنے سے معمولی فرق سے محروم رہ گئی تھی۔
Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم
انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم ہوگئی۔ آئیچی-ناگویا گیمز میں ہندوستانی باکسرز نے مجموعی طور پر 6 تمغے جیتے، جن میں 3 گولڈ اور 3 برونز میڈل شامل ہیں۔اس سے پہلے پروین ہڈا اور لولینا بورگوہین بھی گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ پروین نے چینی تائپے کی نیئن چن چے کے خلاف سخت فائنل مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔
Asian Games 2026: ایشین گیمز کے فائنل میں پہلی بار 3 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے بھارت اور پاکستان، ٹیم انڈیا گولڈ میڈل کی مضبوط دعویدار
شریئس ایئر کی کپتانی میں ٹیم انڈیا پاکستان کے خلاف اپنے سابقہ ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری مقابلہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں ہوا تھا، جہاں ہندوستان نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی تھی۔
Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026: سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر ٹیم انڈیا نے رچ دیا تاریخ، ریکارڈز کی لگائی جھڑی
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے دی۔ اس بڑی جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔
Indian women’s hockey team secures a medal: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے میڈل بنایا یقینی، جنوبی کوریا کو دو-صفر سے ہراکر فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، چین سے ہوگا فیصلہ کن مقابلہ
اس کامیابی نے ایشین گیمز میں خواتین ہاکی کا دوسرا طلائی تمغہ جیتنے کے ہندوستان کے 44 سالہ انتظار کو ختم کرنے کی امید برقرار رکھی ہے۔ ہندوستان نے پول مرحلے میں ازبیکستان کو 19-0، انڈونیشیا کو 17-1 اور تھائی لینڈ کو 20-1 سے شکست دی تھی۔ اس کے علاوہ میزبان جاپان کو 3-1 اور سنگاپور کو 7-0 سے ہراکر ٹیم نے بغیر کوئی میچ ہارے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
PM Modi hails win Asian Games gold: وزیراعظم مودی نے تاریخ رقم کرنے والے ٹریپ شوٹرز اور خواتین کی کمپاؤنڈ تیرانداز ٹیم کو ایشین گیمز میں گولڈ جیتنے پر دی مبارکباد
نیرو ڈھانڈا اور کینن چنائی نے ٹریپ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں ہندوستان کو پہلی بار طلائی تمغہ دلایا۔ نیرو ڈھانڈا اور کینن چنائی نے بدھ کو ٹریپ مکسڈ ٹیم شوٹنگ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے کے ساتھ نیا ایشین گیمز ریکارڈ بھی قائم کیا۔ خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم نے عالمی ریکارڈ کی برابری کی۔
Asian Games trap mixed team event Gold: ایشین گیمز میں نیرو ڈھانڈا اور کینن چنائی کی جوڑی نے تاریخ رقم کی، مکسڈ ٹریپ شوٹنگ مقابلے میں ہندوستان کو پہلا گولڈ
نیرو ڈھانڈا اور کینن چنائی کی جوڑی نے 34 پوائنٹس کے ساتھ نیا ایشین گیمز ریکارڈ بنایا۔ قطر کو چاندی اور چین کو کانسے کا تمغہ، شوٹنگ میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔





