Bharat Express DD Free Dish

PM Modi congratulates Antim Panghal: وزیراعظم مودی نے انتم پنگھل اور خواتین گولف ٹیم کو سلور میڈل جیتنے پر دی مبارکباد

انتم نے 53 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں سلور جیتا۔ پرنوی ارس، ادیتی اشوک اور دکشا ڈاگر نے خواتین کی ٹیم گولف میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا وہیں پرنوی نے انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو 2026 ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتنے والی پہلوان انتم پنگھل اور خواتین کی گولف ٹیم کی کھلاڑیوں پرناوی ارس، ادیتی اشوک اور دکشا ڈاگر کو مبارکباد دی۔ خواتین کے 53 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر انتم پنگھل کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ان کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔ وزیراعظم کے دفتر نے ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا، ’’ایشین گیمز میں انتم پنگھل کا سلور میڈل واقعی مثالی ہے! خواتین کے 53 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد۔ امید ہے کہ وہ ملک کے لیے مزید اعزاز حاصل کرتی رہیں گی اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی ترغیب دیں گی۔‘‘ انتم نے گولڈ میڈل کے مقابلے میں جاپان کی موئے کیوکا سے 1-9 سے شکست کے بعد سلور میڈل حاصل کیا۔ یہ ایشین گیمز میں خواتین کے 53 کلوگرام ریسلنگ مقابلے میں ہندوستان کا پہلا سلور میڈل ہے۔ انتم نے 2022 کے ایشین گیمز میں بھی اسی زمرے میں برونز میڈل جیتا تھا۔

خواتین کی گولف ٹیم کو بھی مبارکباد

وزیراعظم مودی نے پرنوی ارس، ادیتی اشوک اور دکشا ڈاگر کو بھی خواتین کے ٹیم گولف مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کھیل کے تئیں ان کے عزم اور جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے ’ایکس‘ پر کہا، ’’ایشین گیمز 2026 میں خواتین کے ٹیم گولف مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر ادیتی اشوک، پرنوی شرتھ ارس اور دکشا ڈاگر کو مبارکباد۔ یہ کامیابی کھیل کے تئیں ان کے عزم اور جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں وہ کامیابی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرتی رہیں گی۔‘‘

پرنوی ارس نے انفرادی گولڈ بھی جیتا

پرنوی ارس ہندوستان کی جانب سے خواتین کے گالف مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑی رہیں۔ انہوں نے انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ادیتی اشوک اور دکشا ڈاگر کے ساتھ ٹیم کو سلور میڈل دلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ میسور کی 23 سالہ پرنوی نے انفرادی مقابلے میں 15 انڈر 265 کا اسکور کیا۔ انہوں نے چین کی ین رُوننگ اور سنگاپور کی شینن ٹین کو ایک اسٹروک سے پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشین گیمز میں انفرادی گالف گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

چین نے ٹیم گولف میں گولڈ جیتا

ٹیم مقابلے میں تینوں ہندوستانی گولفرز کے بہترین دو اسکور کو حتمی مجموعے میں شامل کیا گیا۔ ہندوستان نے 14 انڈر 546 کا اسکور حاصل کیا، جبکہ گولڈ میڈل جیتنے والی چین کی ٹیم نے 22 انڈر 538 کا اسکور بنایا۔ ادیتی اشوک نے فائنل راؤنڈ میں 67 کا اسکور کیا، جبکہ دکشا ڈاگر نے 77 کا اسکور بنایا، جس کے ساتھ ہندوستان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

85 تمغوں کے ساتھ چوتھے مقام پر رہا ہندوستان

آئچی-ناگویا ایشین گیمز میں ہندوستان نے مجموعی طور پر 85 تمغے جیتے، جن میں 21 گولڈ، 27 سلور اور 37 برونز میڈل شامل ہیں۔ ہندوستان میڈل ٹیبل میں چوتھے مقام پر رہا۔ چین نے 341 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کیا، جن میں 169 گولڈ میڈل شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read