Bharat Express

Indian Athletes

اڈانی گروپ ہندوستان میں کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے اور ترقی دینے کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے، جس سے پورے ملک میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ ملے۔

وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو ملک کی کامیابی سے جوڑا۔ انہوں نے کہا، ''ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی تمغوں کی تعداد ملک کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔ ایشیائی کھیلوں میں یہ ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے اور میں ذاتی طور پر مطمئن ہوں کہ ہم صحیح راستے پر جا رہے ہیں۔

اس سے قبل ہندوستان نے ایشین گیمز 2018 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ جکارتہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے 70 تمغے جیتے تھے۔ لیکن اب ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنے پرانے ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 ہندوستان کو مزید تمغے ملنا طے ہے، کیوںکہ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔ بھارت نے سیمی فائنل میچ میں کوریا کو 5-3 سے شکست دے دی ہے۔

ہندوستان نے منگل کو اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ ورلڈ یونیورسٹی گیمز کا خاتمہ کیا، یہاں انڈین کھلاڑیوں نے 11 گولڈ سمیت 26 تمغوں کا ریکارڈ جیت درج کیا ہے۔ہندوستان کے کھلاڑیوں نے اس مقابلے میں 11 طلائی، 5 چاندی اور 10 کانسہ کے  تمغوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا، جو تمغوں کی تعداد میں اب تک کا بہترین مقام ہے۔