ہندوستان نے منگل کو اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ ورلڈ یونیورسٹی گیمز کا خاتمہ کیا، یہاں انڈین کھلاڑیوں نے 11 گولڈ سمیت 26 تمغوں کا ریکارڈ جیت درج کیا ہے۔ہندوستان کے کھلاڑیوں نے اس مقابلے میں 11 طلائی، 5 چاندی اور 10 کانسہ کے تمغوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا، جو تمغوں کی تعداد میں اب تک کا بہترین مقام ہے۔ اس ایڈیشن کا حصول ملک کی طرف سے جیتنے والے ماضی کے تمام ورلڈ یونیورسٹی گیمزکےتمغوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ ہندوستان نے 2023 کے ورلڈ یونیورسٹی گیمز سے پہلے صرف 21 تمغے (6 گولڈ، 6 سلور اور 9 برانز) جیتے تھے۔
اس بار ہندوستان نے ڈبلیو یو جی میں 256 ایتھلیٹ بھیجے تھے۔ تاہم، سب سے خراب کارکردگی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹس کی دیکھنے کو ملی، جنہوں نے 82 شرکاء میں سے صرف چار کانسہ کے تمغے جیتے، جو ہندوستانی دستے میں سب سے بڑا دستہ تھا پھر بھی بہت ہی کم میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔قریب 21رکنی شوٹنگ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 طلائی، 4 چاندی اور 2 کانسہ کے تمغے حاصل کیے جبکہ تیر اندازوں نے 3 طلائی، 1 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیتے۔ ایک کانسی جوڈو سے آیا۔ میزبان چین مجموعی طور پر 178 تمغوں (103 طلائی، 40 چاندی، 35 کانسی) کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد جاپان (21 طلائی، 29 چاندی، 43 کانسی) اور کوریا (17 طلائی، 18 چاندی، 23 کانسی) ہے۔
A sporting performance that will make every Indian proud!
At the 31st World University Games, Indian athletes return with a record-breaking haul of 26 medals! Our best performance ever, it includes 11 Golds, 5 Silvers, and 10 Bronzes.
A salute to our incredible athletes who… pic.twitter.com/bBO1H1Jhzw
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2023
ہندوستانی کھلاڑیوں بہترین کارکردگی اور ریکارڈ توڑ میڈل جیتنے پر پی ایم مودی نے جم کر ان کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ اس کھیل میں جو کارکردگی دیکھنے کو ملی ہے وہ ہر ہندوستانی کیلئے فخر کا باعث ہے۔ پی ایم مودی نے ایکس (ٹوئیٹر) پر لکھا ہے کہ اکتیسویں عالمی یونیورسٹی گیمز میں، ہندوستانی کھلاڑی 26 تمغوں کے ریکارڈ توڑ کے ساتھ واپس آئے۔ہماری اب تک کی بہترین کارکردگی، اس میں 11 گولڈ، 5 سلور اور 10 کانسہ شامل ہیں۔ہمارے ان ناقابل یقین کھلاڑیوں کو سلام جنہوں نے قوم کا نام روشن کیا اور آنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔خاص طور پر خوشی کی بات یہ ہے کہ ہندوستان نے 1959 میں اپنے ڈیبیو سے لے کر اب تک ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں کل 18 تمغے جیتے ہیں۔ اس طرح اس سال 26 میڈلز کا مثالی نتیجہ واقعی قابل ذکر ہے۔
What is specially gladdening is that India had won a total of 18 medals in the World University Games since its debut in 1959, until now. Thus, this year’s exemplary result of 26 medals is truly remarkable.
The stellar performance is a testament to our athletes’ unwavering… pic.twitter.com/rnRaPVyZUt
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2023
پی ایم مودی نے مزید لکھا کہ شاندار کارکردگی ہمارے کھلاڑیوں کی غیر متزلزل لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میں اس کامیابی کے لیے کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ اور کوچز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔