Bharat Express DD Free Dish

Asian Games 2026

وتھیا نے ایشین گیمز میں بھارت کے لیے ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز سمیت تین تمغے جیتے ہیں، ملاقات کے دوران وتھیا کے ٹرینر نہپال سنگھ اور چنئی ڈسٹرکٹ ماسٹرز ایتھلیٹک ایسوسی ایشن کے صدر ایم شینبگمورتھی بھی موجود تھے۔ بتایا گیا کہ رجنی کانت نے وتھیا کی کامیابی کو سراہا اور ملک کو فخر کا موقع فراہم کرنے پر انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔

سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ لڑکیوں کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی۔ میرا خیال تھا کہ مجموعی طور پر 8 تمغے آئیں گے، جن میں 3 گولڈ، سلور اور برونز میڈل شامل ہوں گے، لیکن 6 تمغے آئے۔ گزشتہ 2-3 سال کی افراتفری سے کھلاڑی متاثر ہوئے۔

نیتا امبانی نے کہا ’’ایشین گیمز 2026 میں ہمارے ہندوستانی دستے کو دلی مبارکباد، جس نے ہمیں خوشی اور فخر کے بہت سے لمحات دیے۔ یہ دیکھنا خاص طور پر شاندار رہا کہ ہماری خواتین کھلاڑیوں نے ہندوستان کی تمغوں کی کامیابی میں قیادت کی، نوجوان لڑکیوں کو متاثر کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔‘‘

ہندوستان نے ایشین گیمز 2026 میں مجموعی طور پر 85 تمغے جیتے، جن میں 21 گولڈ، 27 سلور اور 37 برونز میڈل شامل ہیں۔ ہندوستان تمغوں کی مجموعی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا۔ چین نے 341 تمغوں، جن میں 169 گولڈ شامل ہیں، کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔

انتم نے 53 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں سلور جیتا۔ پرنوی ارس، ادیتی اشوک اور دکشا ڈاگر نے خواتین کی ٹیم گولف میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا وہیں پرنوی نے انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پی ایم مودی کے حوالے سے لکھا، ”بھارت کے نام ایک بار پھر گولڈ۔ ایشین گیمز میں اپنا ٹائٹل برقرار رکھنے پر ہماری مردوں کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔ یہ واقعی ملک کے لیے خوشی کا موقع ہے۔ ٹیم کے تمام ارکان کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔“

پاکستان کے خلاف کامیابی کے ساتھ ہی بھارت نے ایشین گیمز میں اپنا 19واں گولڈ میڈل جیت لیا۔ اس سے قبل بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھی فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ یوں ایشین گیمز میں کرکٹ کے دونوں گولڈ میڈل بھارت کی جھولی میں آئے۔ پاکستان کے خلاف مینز کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے بعد بھارت کے مجموعی تمغوں کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔

پرنوی شرتھ کا تعلق بنگلورو سے ہے اور انہوں نے صرف 5 سال کی عمر میں گولف کھیلنا شروع کر دیا تھا۔ وہ اس وقت ہندوستان کی باصلاحیت گالفرز میں شمار ہوتی ہیں۔ سال 2015 میں انہوں نے ’لیڈیز برٹش ایمیچر اسٹروک پلے چیمپئن شپ‘ جیت کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا کہ وہ یہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون گولفر بنیں۔2016 میں پرنوی شرتھ نے پروفیشنل گولف کی دنیا میں قدم رکھا۔

فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں 27-29 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک مرتبہ پیچھے رہنے کے بعد واپسی کرنا تیراندازی جیسے کھیل میں آسان نہیں ہوتا، خاص طور پر جب جنوبی کوریا کا اس کھیل میں طویل عرصے سے مضبوط ریکارڈ رہا ہے۔،

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ چین کو ایک-صفر سے سے شکست دے کر ہندوستان نے 44 سال بعد ایشین گیمز میں خواتین ہاکی کا طلائی تمغہ جیتا، لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے براہِ راست کوالیفائی کیا۔