Bharat Express DD Free Dish

Asian Games 2026

19 سالہ پوجا نے خواتین کے ہائی جمپ فائنل میں 1.84 میٹر کی چھلانگ لگا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، ایشین گیمز کی تاریخ میں خواتین کے ہائی جمپ میں بھارت کا یہ پہلا برونز میڈل ہے۔

کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی فائنل کو لے کر ٹیموں، منتظمین اور کرکٹ شائقین میں تشویش برقرار ہے۔ اگر سیمی فائنل بھی بارش کی نذر ہوئے تو ٹیموں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور مقابلوں کے شیڈول پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ ایشیئن گیمز 2026 کا فائنل اور تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والا مقابلہ بھی نشین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں ہی کھیلا جانا ہے۔

ایشین گیمز 2026 میں ہندوستانی شوٹر ایشا سنگھ نے خواتین کی 25 میٹر پسٹل انفرادی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سمیت کئی مرکزی وزرا اور سیاسی لیڈروں نے انہیں مبارکباد دی۔

اینسی سوجن ایڈاپلی نے خواتین کی لانگ جمپ میں 6.53 میٹر کی بہترین چھلانگ کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، چین کی ہوانگ ینگ ینگ نے آخری کوشش میں 6.55 میٹر چھلانگ لگا کر گولڈ اپنے نام کیا۔

ایشین گیمز میں ایشا کا یہ تیسرا سلور میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ہانگژو 2023 میں 10 میٹر ایئر پسٹل کے انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں چاندی کے تمغے جیتے تھے۔

کوریا کی سیونگ سویون کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ  لولینا بورگوہین کا ایشین گیمز میں دوسرا تمغہ یقینی ہوگیا ہے۔ 

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے میدان میں اترے گی۔ بارش کے باعث کوارٹر فائنل نہ کھیلے جانے کے بعد ٹیم کو براہ راست اگلے مرحلے میں داخلہ ملا ہے۔اس سے قبل اسی میدان پر پیر کو پاکستان اور ہانگ کانگ (چین) کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا کوارٹر فائنل بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

 بھارت کی اسٹار اسپرنٹر ہریتا بھدرا نے جاپان میں خواتین کی 200 میٹر فائنل ریس میں 23.20 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیت لیا۔ سنگاپور کی شانتی پریرا نے طلائی اور چین کی چن یوجی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار نے کانسی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔ امت شاہ نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی کا تمغہ جیتا، مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو بھارت کے عزم اور حوصلے کی علامت قرار دیا۔