Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں مجموعی طور پر 198 کلوگرام وزن اٹھا کر سلور میڈل جیتا۔ 28 سال بعد بھارت کو ایشین گیمز کی ویٹ لفٹنگ میں سلور میڈل ملا ہے۔
Asian Games 2026: بھارتی خواتین کبڈی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری، ایران کو 37-23 سے شکست
بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔ ایران نے ابتدائی برتری حاصل کی اور ایک وقت بھارت 9-11 سے پیچھے تھا۔ بھارتی ٹیم نے دباؤ کے باوجود شاندار واپسی کی اور پوجا کی اہم ریڈ سمیت کئی بہترین کھیل پیش کیے۔بھارتی کھلاڑیوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ٹیم نے اسکور برابر کیا اور پہلے ہاف کے اختتام تک 19-15 کی برتری حاصل کرلی۔
Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی خواتین کرکٹروں نے گولڈ میڈل حاصل کرکے ملک کا وقار بڑھایا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ ایشین گیمز 2026 میں بھارت کے لیے پہلا گولڈ میڈل لانے والی بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔
Asian Games: ایشین گیمز میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے جیتا گولڈ، پی ایم مودی نے دی مبارکباد، کہا-’یہ تاریخی کامیابی نوجوانوں کے لیے تحریک بنے گی‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایشیائی کھیلوں میں بھارتی خواتین ٹیم کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی۔ انہوں نے ٹیم کے کھیل میں اعتماد، اعلیٰ مہارت اور بہترین ٹیم ورک کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے پورے ملک کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔
Home Minister Amit Shah: ایشیائی کھیل 2026 میں بھارتی مرد شوٹر ٹیم نے جیتا سلور، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد
10 میٹر ایئر رائفل ٹیم مقابلے میں پارتھ مانے، ہمانشو ڈھلون اور رودرانکش پاٹل کی ہندوستانی ٹیم نے 1890.1 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026میں بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، انڈونیشیا کو 17-1 سے شکست
تیسرے کوارٹر میں انڈونیشیا نے ایک گول کیا، لیکن بھارت نے اس کے جواب میں 5 گول داغ دیے۔ اس کے بعد چوتھے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے مزید 3 گول کیے اور مقابلہ 17-1 سے اپنے نام کرلیا۔
Suchika Tariyal Makes History: ایشین گیمز 2026 میں سوچکا تاریال نے رقم کی تاریخ، ایم ایم اے میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی
مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ سوچکا فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہیں، لیکن ان کا کانسے کا تمغہ ہندوستانی ایم ایم اے کے لیے ایک تاریخی کامیابی بن گیا ہے۔
Asian Games 2026: ایشین گیمز کے ٹیبل ٹینس مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو تین-صفر سے ہرایا، سوتیرتھا، سنڈریلا اور سریجا کی شاندار کارکردگی
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے دن ہندوستان نے دو تمغے اپنے نام کیے تھے۔ 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ ایلاوینیل والاریوان نے بھی 10 میٹر ایئر رائفل کے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں گولڈ میڈل جیتنے اتریں گی بھارت کی بیٹیاں، سری لنکا پچھلی شکست کا حساب برابر کرنے کے لیے تیار
دوسری جانب سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ پاکستان کے خلاف سری لنکائی ٹیم نے 178 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹ گنوا کر آسانی سے حاصل کر لیا تھا۔چماری اٹاپٹو بلے اور گیند دونوں سے شاندار فارم میں نظر آئی ہیں۔ سیمی فائنل میں انہوں نے 50 گیندوں پر 83 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ وہیں حسینی پریرا نے صرف 26 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 42 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔
Suchika Tariyal: کون ہیں بھارت کی ایم ایم اے کوئین سُچیکا تاریال؟ جنہوں نے ایشیائی کھیلوں میں پکا کیا ملک کا پہلا تمغہ
ایشین گیمز 2026 میں بھارت کا پہلا تمغہ سُچیکا تاریال نے یقینی بنایا۔ 36 سالہ روہتک کی رہنے والی سُچیکا نے خواتین کے 60 کلوگرام روایتی ایم ایم اے کے کوارٹر فائنل میں منگولیا کی آلٹان چیمگ بائیگالما کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور بھارت کے لیے کم از کم کانسی کا تمغہ یقینی کر دیا۔ ایم ایم اے پہلی بار ایشیائی کھیلوں میں شامل کیا گیا ہے۔





