Bharat Express

Arshad Nadeem

پیرس اولمپکس میں، اگرچہ چوپڑا طلائی تمغہ نہیں جیت سکے تھے، لیکن پھر بھی انہوں نے ہندوستان کے لیے تاریخ رقم کی، وہ پہلوان سشیل کمار کے بعد اولمپکس میں لگاتار تمغے جیتنے والے دوسرے اور مجموعی طور پر تیسرے شخص بن گئے۔

اینکر نے ان سے پوچھا، 'کیا آپ کے سسر نے آپ کو بھینس دی ہے؟' تو اس کے جواب میں ارشد ندیم اپنی بیوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں، 'انہوں نے مجھے بتایا، ابا نے مجھے بھینس دی ہے۔' اس کے بعد وہ کہتے ہیں ، 'بھینس دی ہے، کوئی 5-6 ایکڑ زمین دیتے۔

ارشد ندیم کی کامیابیوں کی بات کریں تو وہ اولمپکس میں پاکستان کے لیے انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ارشد ندیم کی کارکردگی کے باعث پاکستان پیرس اولمپکس کے میڈل ٹیبل میں 62ویں نمبر پر آگیا۔

پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپک میں کمال کردیا اورجویلن تھرو میں گولڈ میڈل جیتا۔ ہندوستان کے نیرج چوپڑا دوسرے نمبرپررہے۔ حالانکہ ان کے گولڈ جیتنے کے بعد یہ خبریں آئی ہیں کہ ان کا اسٹیڈیم میں ڈوپ ٹسٹ کیا گیا۔

نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس 2024 میں چاندی کا تمغہ جیتاہے۔ نیرج نے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں دوسرا مقام حاصل کیا جس کی وجہ سے انہیں چاندی کے تمغے سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔ اس سے پہلے نیرج نے ٹوکیو اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

واضح رہے  کہ 26 سالہ نیرج چوپڑا کا دوسرا تھرو ان کا واحد درست تھرو تھا جس میں انہوں نے 89.45 میٹر پھینکا جو اس سیزن کا ان کا بہترین تھرو تھا۔ اس کے علاوہ ان کی تمام پانچ کوششیں ناکام رہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں 87.58 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔