Army Chief meets President: بری فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ کی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات، خود کفیل اور ٹیکنالوجی سے لیس فوج کی تعمیر کے عزم کا اعادہ
جنرل دھیرج سیٹھ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنا وژن ’وجے‘ پیش کیا، جس کا مقصد بھارتی فوج کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ، مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار اور کثیر جہتی جنگی ماحول میں مؤثر کارروائی کی صلاحیت رکھنے والی فوج میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی ترجیحات میں فوج میں جدید ٹیکنالوجی کا وسیع استعمال اور تینوں مسلح افواج کے درمیان باہمی اشتراک کو مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔
New Army Chief: جنرل دھیرج سیٹھ نے بھارتی فوج کے 31ویں سربراہ کی حیثیت سے سنبھالا عہدہ، جنرل اپیندر دویدی چار دہائیوں سے زائد خدمات کے بعد سبکدوش
جنرل دھیرج سیٹھ نے آرمی ہیڈکوارٹر میں اسٹریٹجک پلاننگ اور صلاحیت سازی سے متعلق اہم ذمہ داریاں بھی نبھائیں، جہاں انہوں نے فوج کی جدید کاری، مستقبل کی ضروریات اور نئی ٹیکنالوجی کے مطابق صلاحیتوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ اعلیٰ فوجی تعلیم میں بھی نمایاں کارکردگی کے حامل رہے ہیں۔
Chief of the Army Staff: لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر، 30 جون کو سنبھالیں گے عہدہ
لیفٹیننٹ جنرل سیٹھ کو بھارتی فوج کی جدیدکاری اور مستقبل کی جنگی صلاحیتوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے آرمی ہیڈکوارٹر میں اسٹریٹجک پلاننگ اور کیپبلیٹی ڈیولپمنٹ سے متعلق اہم ذمہ داریاں نبھائیں، جہاں انہوں نے فوج کی جدید جنگی ضروریات، نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال اور طویل مدتی فورس اسٹرکچر کی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
Iran’s Army chief: ’’آئی آر آئی ایس دینا‘‘ پر حملہ بے جواب نہیں رہے گا، ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے عملے کے ارکان کو پیش کیا خراج
ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے اس جنگی جہاز پر حملے کی سخت مذمت کی۔ یہ جہاز ایران کے جدید ترین جنگی جہازوں میں سے ایک تھا اور ایک فوجی مشق مکمل کرنے کے بعد واپس آ رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج اپنے سمندری سرحدوں کا دفاع کرے گی اور اپنی بحری طاقت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ کام کرے گی۔
Chief Of The Army Staff General Upendra Dwivedi: آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کے دورے پر ہوئے روانہ
چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل اوپیندر دویدی 5 سے 8 جنوری 2026 تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سری لنکا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون اور فوجی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ہندوستان کے مسلسل روابط کا حصہ ہے۔ یہ دورہ 5 سے 6 جنوری 2026 تک متحدہ عرب امارات میں سی او اے ایس کی سرگرمیوں کے ساتھ شروع ہوگا۔
Pakistan Grants Lifetime Immunity To President Current Army Chief : پاکستان میں صدر اور موجودہ آرمی چیف کو تاحیات استثنیٰ، پارلیمنٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی دی منظوری، اپوزیشن نے ”جمہوریت پر حملہ“ قرار دیا
پاکستان کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک متنازع آئینی ترمیم منظور کر لی جس کے تحت صدر مملکت اور موجودہ آرمی چیف کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہو گیا ہے۔ اس ترمیم کو اپوزیشن نے جمہوری اداروں پر ایک سنگین حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عدلیہ کی خودمختاری اور سول بالادستی دونوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔
Operation sindoor 2.0 could happen anytime: ’آپریشن سندور 2.0 کسی بھی وقت ہوسکتا ہے شروع ‘، چین کی سرحد پر آرمی چیف کا بڑابیان
ہندوستانی آرمی کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے کہاکہ فوج جلد ہی ناردرن کمانڈ اور رودر بریگیڈ تشکیل دینے جا رہی ہے۔ بھیرو بٹالین بھی تشکیل دی جائے گی۔
COAS embarks on Algeria: بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی کا الجزائر کا سرکاری دورہ — دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر توجہ
25 سے 28 اگست تک جاری رہنے والے دورے میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، فوجی اداروں کے دورے اور دفاعی صنعت میں تعاون کے امکانات پر بات چیت کا امکان۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق اس دورے سے بھارت اور الجزائر کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے، مشترکہ سکیورٹی مفادات کو آگے بڑھانے، علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور دفاعی تعاون کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔
COAS, has embarked on an official visit to Algeria: فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دویدی الجزائر کے سرکاری دورے پر روانہ
جنرل دویدی الجزائر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے جن میں جنرل سعید چنیگریہا (قومی دفاع کے وزیر کے نائب اور پیپلز نیشنل آرمی کے چیف آف اسٹاف)، لیفٹیننٹ جنرل مصطفیٰ سمالی (برّی فوج کے کمانڈر)، اور ڈاکٹر سواتی کلکرنی (بھارت کی سفیر برائے الجزائر) شامل ہیں۔
Army Chief Labels Hamas a Terror Threat to India: آرمی چیف جنرل دویدی نے پہلی مرتبہ عوامی طور پر ’’حماس‘‘ کو قرار دیا دہشت گرد تنظیم، کہا-ہندوستان کے لیے ہے باعثِ تشویش
جنرل دویدی کے اس بیان کو اس تناظر میں ایک بڑی پالیسی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان کی انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی اب صرف جنوبی ایشیا تک محدود نہیں۔





