Bharat Express DD Free Dish

AQI

ڈاکٹروں نے بھی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اس درجے کی آلودگی دمہ، سانس کی تکالیف اور آنکھوں میں جلن جیسی بیماریوں کو بڑھا سکتی ہے۔ ۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ  کے مطابق، اتوار کی صبح 6 بجے، دہلی کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی 490 سے اوپر ریکارڈ کی گئی تھی۔ پورا دارالحکومت 'شدید پلس' کے زمرے میں رہتا ہے۔ نوئیڈا اور دیگر این سی آر علاقوں میں بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب ہے۔

آلودگی سے بچاؤ کے لیے بہترین ماسک منتخب کرنے سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اصل اہمیت کس چیز کی ہے۔ سب سے پہلی اور اہم خصوصیت فلٹر کرنے کی صلاحیت ہے۔ اچھے ماسک میں پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو جیسے باریک ذرات کو فلٹر کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے،

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔ 18 دسمبر تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔ 

حکومت نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ بھارت گلوبل کلائمٹ رسک انڈیکس میں نویں مقام پر ہے، لیکن ملک کی پالیسی سازی کسی بھی بیرونی رینکنگ پر منحصر نہیں ہے۔ گلوبل کلائمٹ رسک انڈیکس موسم کی شدت اور اس سے ہونے والے انسانی و مالی نقصان کی بنیاد پر ممالک کو رینک کرتا ہے۔

قومی راجدھانی میں سردی کی لہر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار بہت کم ہونے سے دھند مزید گھنی ہو جائے گی۔ دن کے وقت سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، جب کہ صبح نمی کا تناسب 100فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

دارالحکومت دہلی دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی والے شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ایئر کوالٹی وارننگ سسٹم کے مطابق اگلے چند دنوں تک شہر کی ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' زمرے میں رہنے کی توقع ہے

حکومت نے آلودگی کے نو اہم مقامات کی نشاندہی کی ہے، اور ان علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر مسٹ سسٹم لگائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ MCD 311 ایپ کا استعمال کرتے ہوئے دھول، کوڑا کرکٹ اور دیگر بلدیاتی مسائل کے بارے میں شکایات درج کریں تاکہ انہیں جلد حل کیا جا سکے۔

آلودہ ہوا کے اثرات بچوں سے لے کربڑوں تک سبھی کے صحت پر دکھائی دے رہے ہیں۔ آنکھوں میں جلن، کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور گلے میں خراش جیسے مسائل عام ہو چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار بہت کم ہونے کی وجہ سے آلودہ ذرات فضاء میں معلق رہ جاتے ہیں اور اپنے مقام سے دور نہیں جا پاتے، جس کی وجہ سے اسموگ کی تہہ مزید گہری ہو رہی ہے۔