ملک کے بڑے حصے میں سردی نے اب پوری طرح اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ دارالحکومت دہلی سے لے کر شمالی بھارت، مشرقی بھارت اور پہاڑی علاقوں تک سردی اور کہر ےنے لوگوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ صبح اور شام کے وقت سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، جب کہ کئی علاقوں میں سرد لہر جیسی صورتحال بنتی جا رہی ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں کے لیے گھنے کہر ےاور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
دہلی میں اے کیو آئی 490 سے تجاوز ، ہوا ہوئی زہریلی
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، اتوار کی صبح 6 بجے، دہلی کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی 490 سے اوپر ریکارڈ کی گئی تھی۔ پورا دارالحکومت ‘شدید پلس’ کے زمرے میں رہتا ہے۔ نوئیڈا اور دیگر این سی آر علاقوں میں بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب ہے۔
گھنی دھند، مرئیت 50 میٹر سے کم
آلودگی کے ساتھ ساتھ گھنی دھند نے بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ بہت سے علاقوں میں مرئیت 50 میٹر سے بھی کم ہوگئی، جس سے سڑک، ریل اور ہوائی ٹریفک متاثر ہوئی۔
پہاڑی علاقوں میں برفباری کی وارننگ
محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش کے بلند علاقوں میں آج موسم کافی سخت رہنے کا امکان ہے۔ منالی، شملہ جیسے علاقوں میں بھاری برفباری ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر منالی میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گرنے کا خدشہ ہے اور کم از کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ گلمرگ میں بھی آج درجہ حرارت دو ڈگری سیلسیس تک گرنے کی امید ہے۔ شملہ، منالی، گلمرگ اور سری نگر جیسے سیاحتی مقامات پر آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، جس سے سردی کا احساس مزید بڑھ سکتا ہے۔اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع میں بھی سردی کا اثر صاف نظر آ رہا ہے۔ نینی تال، مسوری اور چمولی میں درجہ حرارت مسلسل نیچے جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلند علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، خاص طور پر 3500 میٹر سے اوپر کے علاقوں میں۔
شمالی اور مشرقی بھارت میں کہر ےکی مار
میدانی علاقوں میں کہر ےنے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمالی اور مشرقی بھارت کے کئی اضلاع میں گھنے کہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ بہار کے پٹنہ، سارن، بکسراور ارریہ میں صبح کے وقت حدِ نگاہ بہت کم رہنے کا خدشہ ہے۔ اتر پردیش کے لکھنؤ، کانپور، ایودھیا اور بارابنکی میں بھی گھنا کہر چھا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان کے جے پور اور کوٹا اور مدھیہ پردیش کے بھوپال اور اندور میں بھی کہر کے حوالے سے وارننگ دی گئی ہے۔
اتر پردیش کا موسم
اتر پردیش میں شدید سردی نے ابھی پوری طرح دستک نہیں دی ہے، لیکن رات کے وقت خاصی ٹھنڈ محسوس کی جا رہی ہے۔ دن میں موسم معمول پر رہنے اور دھوپ نکلنے سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ آج کئی اضلاع میں گھنے کہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، خاص طور پر مغربی اتر پردیش کے ترائی علاقوں اور مشرقی اتر پردیش کے کچھ شہروں میں۔ تاہم دن کے وقت موسم صاف رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
راجستھان میں بدلا موسم کا مزاج
راجستھان میں ہلکے مغربی ڈشٹربنسکے اثر سے موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ دسمبر کی شدید سردی کے درمیان اب درجہ حرارت میں ہلکا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کثماؤنٹ ابو میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد کے قریب پہنچ گیا تھا، لیکن اب اس میں چار سے پانچ ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہوا ہے۔ فتح پور میں کم از کم درجہ حرارت دو سے بڑھ کر ساڑھے چھ ڈگری اور ناگور میں تین اعشاریہ تین سے بڑھ کر چھ اعشاریہ چھ ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ جے پور سمیت کئی شہروں میں تیز دھوپ نکلنے سے دن اور رات دونوں کے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اتراکھنڈ میں آئندہ دنوں کا حال
اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں آج بھی موسم بدلا بدلا سا رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اترکاشی، چمولی اور پتھورا گڑھ میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ تاہم ریاست کے باقی حصوں میں موسم خشک رہنے کی امید ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ انیس دسمبر تک ریاست میں کسی بڑے موسمی بدلاؤ کا امکان نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

