Home Minister Amit Shah : ووٹ بینک کے لیے دراندازوں کو بچانے والوں کو عوام نے کرارا جواب دیا ہے: وزیر داخلہ امت شاہ
بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی تاریخی اور شاندار کامیابی کے بعد مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ریاست کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ بینک کی سیاست کے تحت دراندازوں کو بچانے والوں کو عوام نے کرارا جواب دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں اس کامیابی کو بہار کے باشعور ووٹروں کا فیصلہ اور ترقی و امن کی جیت قرار دیا۔
Bihar Election Results: ووٹ بینک کے لیے گھس پیٹھیوں کو بچانے والوں کو عوام نے کرارا جواب دیا: وزیر داخلہ امت شاہ
وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ساتھ این ڈی اے کے تمام لیڈران اور کارکنوں کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اپنی محنت سے اس نتیجے کو حقیقت بنانے والے بوتھ سے لے کر ریاستی سطح تک کے بہار بی جے پی کے تمام کارکنوں کا احترام کرتا ہوں۔
Amit Shah On Delhi Blast : ”قصورواروں کو ایسی سزا دیں گے… مستقبل میں کوئی حملے کے بارے میں سوچ بھی نہیں پائے گا…“، امت شاہ کا سخت انتباہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ دہلی بم دھماکوں کے قصورواروں کو سخت ترین سزا دی جائے گی تاکہ کوئی بھی اسے دہرانے کی ہمت نہ کرے۔ وزیر داخلہ آن لائن میڈیم کے ذریعے سے گجرات کے ایک اسکول کی افتتاحی تقریب کو خطاب کر رہے تھے۔
Home Minister Amit Shah high level Meeting: دہلی دھماکہ کرانے والوں کا ہوگا حساب! وزیرداخلہ امت شاہ نے خفیہ افسران کے ساتھ کی میٹنگ
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کا گجرات متعینہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ کو احمدآباد فوڈ فیسٹیول اوراحمد آباد انٹرنیشنل بک فیسٹیول 2025 کا افتتاح کرنا تھا۔ امت شاہ کو احمد آباد فوڈ فیسٹیول اور احمدآباد انٹرنیشنل بک فیسٹیول 2025 کا افتتاح کرنا تھا، لیکن اب وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔
Delhi Blast: دہلی دھماکہ: 10 افراد ہلاک اور 19 زخمی، دہلی دھماکے کے بعد کئی ریاستوں میں ہائی الرٹ، امت شاہ نے دھماکے کی جگہ کا کیا دورہ
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیویندر نے ہریانہ کے امبالا میں کسی کو کار بیچی تھی۔ امبالہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ گروگرام پولیس تمام معلومات جانچ ایجنسی کے ساتھ شیئر کر رہی ہے۔
Uttarakhand’s 25th Foundation Day: اترکھنڈ کا 25واں یومِ تاسیس: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سمیت دیگر لیڈران نے دی مبارکباد
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ دیو بھومی اترکھنڈ کے یومِ تاسیس پر ریاست کے باشندوں کو دلی مبارکباد۔ روحانی وراثت، ثقافتی شکوہ اور قدرتی حسن سے لبریز یہ مقدس سرزمین پورے ملک کے آستھہ کا مرکز ہے۔
Amit Shah in Arwal: لال جھنڈے کی آڑ میں نکسل ازم کو بہار میں لانے کی ہو رہی ہے کوشش: امت شاہ
امت شاہ نے این ڈی اے کی دوبارہ حکومت بننے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور پہلے ہی مرحلے میں لالو کی پارٹی کا صفایا ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں ہی طے ہو چکا ہے کہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت بننے والی ہے۔
Amit Shah in Sasaram: ہمیں گھُسپَیٹھِیوں کی ضرورت نہیں ہے، ساسارام کے نوجوانوں اور لکھپتی دیدی کے ووٹوں سے جیتیں گے: امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس اور راجد پر طنزیہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لالو-رابڑی اپنے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں اور سونیا گاندھی اپنے بیٹے کو وزیر اعظم بنانا چاہتی ہیں۔ "میں دونوں کو کہنا چاہتا ہوں، نہ لالُو یادو کا بیٹا وزیراعلیٰ بنے گا اور نہ ہی سونیا گاندھی کا بیٹا وزیر اعظم بنے گا۔
PM Modi wishes Lal Krishna Advani on his birthday: وزیراعظم مودی نے لال کرشن اڈوانی کو دی سالگرہ کی مبارکباد، انہیں پھول بھی پیش کیے
وزیراعظم نے آج صبح اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی سیاست پر لال کرشن اڈوانی کا اثر یادگار رہا ہے اور ان کے فیصلے دور اندیش اور عوامی فلاح پر مبنی تھے۔
Bihar Elections 2025: ’’جموئی میں بٹن اتنی تیز دباؤ، کرنٹ اٹلی تک پہنچے…‘‘، ریلی میں ووٹروں سے امت شاہ کا خطاب
امت شاہ نے کہا کہ یہ مودی جی کی حکومت کا ہی نتیجہ ہے کہ نکسل ازم کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ کبھی بہار کے کچھ اضلاع میں دوپہر تین بجے تک ہی ووٹنگ ہوتی تھی، مگر اب نکسل خطرہ ختم ہونے کے بعد شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ یہاں کا چورمارا گاؤں، جو منگیر–جموئی سرحد پر ہے، پچیس سال بعد نکسل سے آزاد ہوا ہے۔





