Bharat Express DD Free Dish

Republic Day 2026: یوم جمہوریہ پر امت شاہ کا پیغام: مجاہدین آزادی اور آئین سازوں کو  پیش کی خراج عقیدت، ترقی یافتہ بھارت کا دہرایا عزم

مرکزی وزیرداخلہ نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے یوم جمہوریہ کی پیشگی شب پر قوم سے خطاب کو بھی ری پوسٹ کرتے ہوئے اس کی بھرپور تعریف کی۔ امت شاہ نے کہا کہ صدر جمہوریہ کا یہ خطاب بھارت کے مضبوط جمہوری سفر، حالیہ برسوں کی تاریخی پیش رفت اور مستقبل کے واضح روڈ میپ کی نہایت متاثر کن پیشکش ہے۔

ملک آج پورے وقار، جوش اور قومی فخر کے ساتھ یوم  جمہوریہ منا رہا ہے۔ اس قومی موقع پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے مجاہدین آزادی اور آئین سازوں کو نمن کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں جمہوری اقدار، آئین کی طاقت اور ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو اجاگر کیا۔یوم  جمہوریہ کے موقع پر اپنے پہلے پیغام میں امت شاہ نے لکھا کہ تمام ملک کے عوام کو یوم  جمہوریہ کی دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ تمام مجاہدین آزادی اور مضبوط جمہوریت کی بنیاد رکھنے والے آئین سازوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں آئینی اقدار کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے عزم کو آگے بڑھائیں۔

مرکزی وزیرداخلہ نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے یوم جمہوریہ کی پیشگی شب پر قوم سے خطاب کو بھی ری پوسٹ کرتے ہوئے اس کی بھرپور تعریف کی۔ امت شاہ نے کہا کہ صدر جمہوریہ کا یہ خطاب بھارت کے مضبوط جمہوری سفر، حالیہ برسوں کی تاریخی پیش رفت اور مستقبل کے واضح روڈ میپ کی نہایت متاثر کن پیشکش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خطاب وندے ماترم کی تاریخ سے لے کر آئین سازوں کے عزم تک کو اجاگر کرتا ہے اور 140 کروڑ شہریوں کو اتحاد کے ایک مضبوط رشتے میں باندھتے ہوئے خود کفیل اور ترقی یافتہ بھارت کی سمت آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔واضح رہے کہ یو م افذ ہوا اور ملک ایک خود مختار، سوشلسٹ، سیکولر اور جمہوریہ بنا۔ یہ دن شہریوں کو ان کے حقوق اور فرائض کی یاد دہانی کے ساتھ ساتھ آئین کی بالادستی اور جمہوری نظام کی مضبوطی کی علامت بھی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read