Beating Retreat Ceremony 2026: کیا ہے ’ بیٹنگ ریٹریٹ‘ اور اس کی تاریخ؟ جانئے 29 جنوری کو وجے چوک پر کیوں تھم سا جاتا ہے وقت؟
یومِ جمہوریہ کی شاندار پریڈ کے بعد اکثر لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ قومی جشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، مگر حقیقت اس سے مختلف ہے۔ دراصل، یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا باضابطہ اور پُروقار اختتام 29 جنوری کی شام دہلی کے تاریخی وجے چوک پر منعقد ہونے والی تقریب ’’ بیٹنگ ریٹریٹ‘‘ سے ہوتا ہے۔
National War Memorial: وزیر اعظم مودی نے نیشنل وار میموریل میں شہید فوجیوں کو پیش کیا خراجِ عقیدت
وزیر اعظم مودی نے پیر کے روز قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل پہنچ کر 77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا باضابطہ آغاز کیا۔ انہوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Republic Day Security Measures: بی ایس ایف کی بڑی کامیابی، جموں و کشمیر کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک
جب پورا ملک 77ویں یومِ جمہوریہ کی خوشیوں میں ڈوبا ہوا تھا، اسی دوران سرحد پر تعینات سرحدی سلامتی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے ایک بڑی دراندازی کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے ایک پاکستانی درانداز کو مار گرایا، جو یومِ جمہوریہ کے موقع پر بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
PM Modi’s deep maroon, golden motif turban steals show: پی ایم مودی کا یوم جمہوریہ پر 2015 سے 2026 تک، پگڑی کے مختلف انداز
پی ایم مودی کے اس پورے لُک کا سب سے نمایاں پہلو ملٹی کلر پگڑی رہی، جس پر سنہری رنگ کی خوبصورت بوٹیاں بنی ہوئی تھیں۔ اس پگڑی نے ان کے شخصیت میں شاہانہ وقار اور ثقافتی عظمت کا اضافہ کیا۔ جیکٹ کی اوپری جیب میں رکھا گیا رنگین رومال بھی پگڑی کے رنگوں سے ہم آہنگ نظر آیا، جس نے مجموعی انداز کو متوازن اور دلکش بنایا۔
Republic Day 2026: کرتویہ پتھ پر عوام سے ملنے کے لیے وزیر اعظم مودی نے درکنار کیا پروٹوکول، عوام سے کی ملاقات
وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر یومِ جمہوریہ کے موقع پر پروٹوکول سے ہٹ کر عوام سے براہِ راست ملاقات کی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔ 77ویں یومِ جمہوریہ کی شاندار تقریب کے اختتام کے بعد وزیر اعظم مودی سرکاری ضوابط سے الگ ہو کر کرِتویہ پتھ پر کافی فاصلے تک پیدل چلتے ہوئے نظر آئے۔
77th Republic Day 2026: یومِ جمہوریہ پریڈ میں اونٹ، ٹٹو، ریپٹرز اور آرمی ڈاگز کے ساتھ فوج کی ان دیکھی طاقت کا مظاہرہ
پیر کے روز پورے ملک نے 77ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ایک غیر معمولی اور یادگار منظر دیکھا، جب بھارتی فوج کی ریماؤنٹ اینڈ ویٹرنری کور کی خصوصی طور پر تیار کردہ حیوانی ٹکڑی نے کرتویہ پتھ پر شاندار مارچ کیا۔ اس پریڈ کے ذریعے بھارتی فوج نے یہ پیغام دیا کہ جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جانور بھی ملک کی سرحدی سلامتی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
The Presidential Buggy, a Coin Toss: برطانوی دور سے جڑی شاہی بگھی کی دل چسپ تاریخ، یوم جمہوریہ پر دروپدی مرمو نے غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ کی شاندار سواری
1947 میں بھارت اور پاکستان کی تقسیم کے وقت اس بگھی کو لے کر بھی پیچیدگی پیدا ہوئی تھی۔ یہ فیصلہ کرنا تھا کہ یہ قیمتی شاہی بگھی کس ملک کو دی جائے۔ اس کا فیصلہ سکّہ اچھال کر کیا گیا۔
Republic Day 2026: حجاب میں بچیوں نے ہاتھ میں لیا ترنگا، جے پور کے مدرسہ کے طلبا نے نکالی یوم جمہوریہ ریلی
جے پورمیں یوم جمہوریہ کے موقع پرمدرسہ کے بچوں نے حب الوطنی پرمبنی ریلی نکالی۔ حجاب پوش طالبات کوترنگا اٹھائے ہوئے اور’’ہندوستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ریلی نے ملک میں اتحاد کا پیغام دیا۔
77th Republic Day 2026: یوم جمہوریہ کی پریڈ میں وزیراعظم مودی نے ارسولا وان ڈیر لیئن کو جھانکی کی اہمیت دکھائی
اب یومِ جمہوریہ کی پریڈ محض فوجی مظاہرہ نہیں، بلکہ بھارت کی خود کفالت اور تنوع کا جشن بن چکی ہے۔ دیسی میزائل، جدید ٹینک، لڑاکا طیارے، ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی ملک کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں۔
PM Modi wishes citizens on Republic Day: وزیراعظم مودی نے ملک کے عوام کو یوم جمہوریہ کی پیش کی مبارکباد، کہا: یہ بھارت کی آن، بان اور شان کی علامت
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ یوم جمہوریہ بھارت کی آزادی، آئین اور جمہوری اقدار کی مضبوط علامت ہے۔ یہ دن ہمیں متحد ہو کر قوم کی تعمیر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی نئی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایک سنسکرت شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے اتحاد اور آزادی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔





