یوم جمہوریہ کے موقع پرجے پورمیں ایک خوبصورت اوردل کوچھولینے والی تصویردیکھنے کوملی ہے۔ شہرمیں مدرسہ کے بچوں نے پورے جوش وخروش کے ساتھ حب الوطنی سے متعلق ریلی نکالی۔ اس دوران بچوں نے ہاتھوں میں ترنگا اورچہرے پرمسکان دیکھنے کوملی۔ طالبات نے ’ہندوستان زندہ آباد‘ کے نعرے لگائے۔ اس ریلی نے ہرکسی کی توجہ اپنی طرف مبذول کی۔ ریلی میں مدرسے میں پڑھنے والے چھوٹے چھوٹے بچے ہی نہیں بلکہ بڑی تعداد میں حجاب پہنے ہوئی لڑکیاں اورٹوپی پہنے ہوئے مسلم طبقے کے بچے بھی شامل ہوئے۔
حجاب میں طالبات نے ہاتھ میں اٹھایا ترنگا
ریلی کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ مدرسہ میں پڑھنے والی بچیاں حجاب پہن کرپورے فخرکے ساتھ ترنگا لہراتی ہوئی نظرآئیں۔ وہ حب الوطنی کے نعروں کے ساتھ قدم سے قدم ملاکرچل رہی تھیں۔ بچوں کے جوش اورخود اعتمادی کو دیکھ کرراستے میں کھڑے لوگ بھی تالیاں بجانے لگے۔ کئی لوگوں نے موبائل سے اس لمحے کو کیمرے میں بھی قید کیا۔
یہ ریلی شہرکے رحمانی اسکول کی طرف سے نکالی گئی تھی۔ ریلی کی شروعات جے پورکے رام گنج علاقے سے ہوئی اورالگ الگ راستوں سے گزرتے ہوئے واپس اسی مقام پرآکرختم ہوئی۔ پورے راستے حب الوطنی کے ترانے گونجتے رہے۔ ’سارے جہاں سے اچھا، ہندوستاں ہمارا‘ جیسے گیتوں نے ماحول کوپوری طرح سے خوبصورت اورقابل دید بنا دیا۔
اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام
مدرسہ کے بچوں کی طرف سے منعقد کی گئی اس ریلی کا مقصد نہ صرف یوم جمہوریہ منانا تھا بلکہ اتحاد، بھائی چارہ اورگنگا جمنی ثقافت کا مضبوط پیغام دینا بھی تھا۔ ریلی نے ثابت کیا کہ حب الوطنی کسی ایک مذہب یا برادری تک محدود نہیں ہے۔ ریلی کے منتظم ایڈووکیٹ سرورعالم نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ مسلم کمیونٹی کے افراد اپنے ملک سے یکساں محبت کرتے ہیں اوراس کے تئیں اپنے فرض کونبھانے میں ہمہ وقت پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات معاشرے میں مثبت سوچ اورباہمی اعتماد کوفروغ دیتے ہیں۔ جے پورمیں یہ ریلی یوم جمہوریہ پرحب الوطنی، اتحاد اورہم آہنگی کی ایک مثال کے طورپرکام کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


