Bharat Express DD Free Dish

PM Modi wishes citizens on Republic Day: وزیراعظم مودی نے ملک کے عوام کو یوم جمہوریہ کی پیش کی مبارکباد، کہا: یہ بھارت کی آن، بان اور شان کی علامت

وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ یوم جمہوریہ بھارت کی آزادی، آئین اور جمہوری اقدار کی مضبوط علامت ہے۔ یہ دن ہمیں متحد ہو کر قوم کی تعمیر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی نئی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایک سنسکرت شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے اتحاد اور آزادی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

بھارت آج اپنا 77واں یوم جمہوریہ پورے جوش و خروش اور قومی فخر کے ساتھ منا رہا ہے۔ پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے اور ہر طرف ترنگے کے رنگ بکھرے ہوئے ہیں۔ راجدھانی دہلی کے کرتویہ پاتھ پر شاندار پریڈ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں زمین سے آسمان تک بھارت کی طاقت، بہادری اور ثقافتی تنوع کا مظاہرہ ہوگا۔ ریپبلک ڈے پریڈ میں فوجی دستوں کی شاندار قدم تال کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں اور وزارتوں کی جھانکیاں بھی شامل ہوں گی، جو ملک کی قدیم ثقافتی وراثت اور ترقی کے سفر کی جھلک پیش کریں گی۔ یوم  جمہوریہ کے اس تاریخی موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی دل سے مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی تہوار بھارت کی آن، بان اور شان کی علامت ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ دن ہر شہری کی زندگی میں نئی توانائی اور نیا جوش بھرے گا، ساتھ ہی ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔

وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ یوم جمہوریہ بھارت کی آزادی، آئین اور جمہوری اقدار کی مضبوط علامت ہے۔ یہ دن ہمیں متحد ہو کر قوم کی تعمیر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی نئی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایک سنسکرت شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے اتحاد اور آزادی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ادھر، آج کے پروگرام سے قبل صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کرتویہ پاتھ پر قومی پرچم ترنگا لہرائیا، جب کہ اس سے پہلے وزیراعظم مودی نیشنل وار میموریل پہنچ کر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کی۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہلی سے کشمیر اور کنیاکماری تک، اور گجرات سے شمال مشرقی ریاستوں تک سکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔ صرف دہلی میں ہی دس ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جب کہ تین ہزار سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ہر حساس مقام پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے، تاکہ یہ قومی جشن پرامن اور باوقار انداز میں مکمل ہو سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read