HM Amit Shah Bengal Rally: حکومت بنتے ہی ٹی ایم سی کے تمام سنڈیکیٹ ختم کر دیں گے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹی ایم سی پر ”سنڈیکیٹ راج“ چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پانچ تاریخ کو بی جے پی کی حکومت بنتے ہی ریاست بھر میں تمام سنڈیکیٹ نظام ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت قانون و نظم کو مضبوط بنائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Amit Shah to visit Leh: وزیرداخلہ امت شاہ لداخ کے دو روزہ دورے پر 30 اپریل کو جائیں گے لیہہ، بدھ پورنیما تقریب میں شرکت متوقع
دورے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وزیر داخلہ لیہہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دورہ خطے کی ترقی کے لیے حکومتِ ہند کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
Amit Shah casts vote: گجرات بلدیاتی انتخابات میں وزیرداخلہ امت شاہ نے اہل خانہ کے ساتھ ڈالا ووٹ، عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل
گجرات میں یہ انتخابات 15 میونسپل کارپوریشنز سمیت کئی بلدیاتی اداروں کے لیے ہو رہے ہیں، جن میں احمد آباد، سورت، وڈودرا اور راجکوٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 84 میونسپلٹیز، 34 ضلع پنچایت اور 260 تعلقہ پنچایتوں کے لیے بھی ووٹنگ جاری ہے۔
Amit Shah on Babri Masjid Row in Bengal: ’’بی جے پی کا ایک بھی کارکن جب تک زندہ ہے، بنگال میں بابری مسجد نہیں بننے دیں گے…‘‘ امت شاہ کا سنسنی خیز بیان
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ مغربی بنگال انتخابات کے پہلے مرحلے میں بی جے پی 110 سیٹوں پرکامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ سی اے اے کو تیزی سے نافذ کیا جائے گا، دراندازی کو روکا جائے گا۔ ساتھ ہی بنگال میں بابری مسجد بھی نہیں بننے دیں گے۔
Gujarat Local Body Elections: گجرات بلدیاتی انتخابات کی پولنگ جاری، پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ احمد آباد میں ڈال سکتے ہیں ووٹ
پورے گجرات میں ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہو رہی ہے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 28 اپریل کو کی جائے گی۔ انتخابات میں 15 میونسپل کارپوریشنز، 84 میونسپلٹی، 34 ضلع پنچایتیں، اور 260 تعلقہ پنچایتیں شامل ہیں۔ تقریباً 50,000 پولنگ سٹیشنوں پر 41.9 ملین سے زیادہ ووٹرز کے ووٹ ڈالنے کی توقع ہے۔
Amit Shah hits back over Mamata: وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ذریعہ قانونی کارروائی کی دھمکی پر وزیرداخلہ امت شاہ کا سخت ردعمل
امت شاہ نے ممتا بنرجی کے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ریاست میں ’’غنڈوں کو عزت دی جانی چاہیے؟‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس (TMC) کی قیادت ایسے عناصر کو تحفظ فراہم کرتی ہے جو عوام کو پریشان کرتے ہیں۔ یہ بیان دراصل ممتا بنرجی کے اس اعلان کے بعد آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امت شاہ کے ’’پرتشدد بیانات‘‘ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی اور بطور وزیر داخلہ انہیں ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔
Women in Bengal are not safe: بی جے پی اور ٹی ایم سی کے درمیان لفظی جنگ تیز، وزیرداخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی پر شدید حملہ، کہا-’’ بنگال میں خواتین محفوظ نہیں‘‘
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 29 اپریل کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو طے ہے۔ انتخابات سے قبل ریاست میں سیاسی ماحول کافی گرم ہے، جہاں ایک طرف بی جے پی جارحانہ مہم چلا رہی ہے تو دوسری طرف ٹی ایم سی بھی اپنے دفاع میں سرگرم ہے۔
Case Against Violent Remarks: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا وزیر داخلہ امت شاہ پر قانونی مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ، ’’تشدد آمیز بیانات‘‘ پر سخت ردعمل
وزیرداخلہ نے جمعہ کو آرام باغ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم سی کے مبینہ ’’غنڈوں‘‘ کو سخت وارننگ دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا: ’’میں دیدی کے غنڈوں کو خبردار کرتا ہوں کہ 29 تاریخ کو اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اگر عوام کو تنگ کیا گیا تو 5 مئی کے بعد انہیں الٹا لٹکا کر سیدھا کر دیا جائے گا۔‘‘
West Bengal Assembly Elections 2026: وزیر داخلہ امت شاہ کا بڑا دعویٰ، بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنے گی، پہلے مرحلے کی 152 میں سے 110 نشستیں جیتنے کا امکان
وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد بڑا سیاسی دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بننے کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے داخلی اندازوں کے مطابق پہلے مرحلے کی 152 نشستوں میں سے بی جے پی 110 سے زیادہ سیٹیں جیت سکتی ہے۔
Raghav Chadha and Several MPs Joining BJP: عام آدمی پارٹی کے لیے بڑا دھچکا، راگھو چڈھا سمیت سات اراکین پارلیمنٹ بی جے پی میں ہوئے شامل، سنجے سنگھ نے کہا- ”پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف“، پنجاب کے ساتھ غداری
سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا کے سات اراکین، جن میں راگھو چڈھا بھی شامل ہیں، کی مبینہ بغاوت پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سنجے سنگھ نے اس پیش رفت کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے چلایا جانے والا ’آپریشن لوٹس‘ قرار دیتے ہوئے اسے پنجاب کے ساتھ غداری اور آئندہ انتخابات سے قبل ایک منظم سازش بتایا ہے۔





