Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah

امت شاہ نے الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی کی قیادت پنجاب کے وسائل کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیراعلیٰ کو شرم آنی چاہیے کیونکہ دہلی سے آئے ’’چار صوبیدار‘‘ پنجاب کی دولت لوٹ کر واپس دہلی لے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سونم وانگچک کو 26 ستمبر 2025 کو قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں راجستھان کی جودھپور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل 24 ستمبر 2025 کو لداخ میں ان کے احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔ ان واقعات میں چار افراد کی موت اور تقریباً 90 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے وانگچک کو حراست میں لے لیا تھا۔

رکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتے کے روز پنجاب کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ ضلع موگا میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ پنجاب میں اس ریلی کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ پارٹی لیڈران کا کہنا ہے کہ یہ ریلی پنجاب میں ترقی، بہتر حکمرانی اور نئی سیاسی سمت کے وژن کو پیش کرنے کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی اور اسے کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

حکومت کے مطابق یہ اضافی امداد سال 2025 کے دوران آنے والی مختلف قدرتی آفات جیسے سیلاب، اچانک آنے والے سیلاب، بادل پھٹنے کے واقعات، لینڈ سلائیڈنگ اور سمندری طوفان ’مونتھا‘ سے متاثرہ علاقوں میں راحت، بازآبادکاری اور تعمیر نو کے کاموں کے لیے دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر خواتین اور بچوں کے خلاف آن لائن جرائم سے نمٹنے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران کے لیے “ماسٹر ٹرینرز انڈکشن پروگرام” بھی شروع کیا گیا۔

بی جے پی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں مقامی سماجی اور سیاسی مساوات کو بھی مدنظر رکھا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس بار نہ تو حالیہ دلبدل کرنے والوں کو ٹکٹ دیا جائے گا اور نہ ہی فلمی ستاروں یا ٹی وی فنکاروں کو امیدوار بنایا جائے گا۔ پارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ اس انتخاب میں زمینی سطح پر کام کرنے والے رہنماؤں پر ہی بھروسہ کرے گی

وزیراعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے لوک سبھا میں دئے گئے خطاب کی سراہنا کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شاہ کے خطاب میں نہ صرف پارلیمانی روایات کی اہمیت واضح کی گئی بلکہ ملک کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

امت شاہ نے اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا اقدام پارلیمانی ادارے کے وقار کو نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تقریباً چار دہائیوں کے بعد پہلی بار لوک سبھا کے اسپیکر کے خلاف ایسی قرارداد پیش کی گئی ہے، جو پارلیمانی سیاست کے لیے افسوسناک ہے۔

بجٹ اجلاس 2026 میں امت شاہ نے راہل گاندھی پر سخت حملہ کیا۔ شاہ نے راہل کے ‘فلائنگ کس’ اور ‘آنکھ مٹکانے’ جیسے پرانے رویّوں پر سوال اٹھائے اور پارلیمنٹ میں ان کی کم حاضری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی طویل عرصے تک اپوزیشن میں رہی، لیکن اس نے کبھی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش نہیں کی۔ امت شاہ نے لوک سبھا میں اپوزیشن کی قرارداد پر دو روزہ بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر ایک غیر جانبدار نگہبان ہوتا ہے جو حکومت اور اپوزیشن دونوں کی نمائندگی کرتا ہے۔