Bharat Express

Akhilesh Yadav

 اترپردیش کی 10 راجیہ سبھا سیٹوں پر اس ماہ کے آخر میں الیکشن ہونا ہے۔ بی جے پی نے اپنے 8 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ سماجوادی پارٹی نے تین امیدوار اتارے ہیں، ایسے میں ایک سیٹ پر مقابلہ دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راج بھر نے دعویٰ کیا کہ جینت کے ساتھ بات چیت کی شروعات انہوں نے ہی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جینت اپنے بیٹے ارون راج بھر کی شادی کے دوران وارانسی آئے تھے، جب انہوں نے اتحاد کا مسئلہ اٹھایا تھا اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

سماجوادی پارٹی اور اکھلیش یادو سے ناراض چل رہیں پلوی پٹیل نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب وہ راہل گاندھی کے ساتھ نظرآئیں گی۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک اور بی جے پی کے یوپی کے انتخابی انچارج بیجینت پانڈا موجود رہے۔

کسانوں کے موضوع پر سماجوادی پارٹی نے کہا کہ آخر بی جے پی چاہتی کیا ہے؟ ایک طرف بی جے پی سوامی ناتھن جی کو بھارت رتن دے رہی ہے، لیکن دوسری طرف کسانوں پرآنسو گیس کے گولے داغے جا رہے ہیں۔

سوامی پرساد موریہ نے اکھلیش یادو کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا خط بھیج دیا۔ ایک لمبے خط میں انہوں نے کئی موضوعات پر تفصیل سے اپنی رائے پیش کی۔

اتر پردیش کے ایم ایل اے رام للا کے درشن کرنے ایودھیا جا رہے ہیں۔ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر کو اسمبلی اسپیکر نے ایودھیا کے دورے کی دعوت دی تھی۔ اس پر اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم تبھی جائیں گے جب بھگوان شری رام ہمیں بلائیں گے۔

مرکز کی مودی حکومت نے ملک کے سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا ہے۔ اب اس پرجینت چودھری نے پہلا ردعمل ظاہرکیا ہے۔

ذرائع کی مانیں تو بی جے پی اور آر ایل ڈی کے درمیان اتحاد کی بات تقریباً طے ہوچکی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ایس پی کے لیے پریشانی کا باعث ہوگا

جینت چودھری کے تازہ رخ کے بعد حالات میں کانگریس نے اپنی طرف سے 20 سیٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایسے میں اب تک کانگریس پردباؤ بنا رہی سماجوادی پارٹی کو اپنے رخ میں نرمی پڑسکتی ہے۔