Bharat Express DD Free Dish

Akhilesh Yadav

اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر حکومت میرے بیان کو جھوٹا قرار دے کر کہے کہ 100 کروڑ لوگوں کے انتظامات کی کوئی بات نہیں ہوئی تو میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ لوگ مہا کمبھ میں نیکی(پُنیہ) کمانے آئے تھے لیکن لاشیں لے کر جارہے ہیں۔

اترپردیش کے ایودھیا ضلع میں ہفتہ کو ایک لاپتہ لڑکی کی لاش نالے سے ملنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔ پولیس نے لڑکی کی برہنہ لاش برآمد کی جسے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا اور اس کی آنکھیں نکال دی گئی تھیں۔

سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو نے دہلی میں روڈ شو کے دوران لوگوں سے کہا کہ آپ کا ووٹ خراب نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے پریاگراج میں بھگدڑ پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’پریاگ راج میں سنگم کے مقام پر مہا کمبھ کے دوران جو بھگدڑ مچی وہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ ایسے وقت میں پارٹی کی خواہش ہے کہ قدرت متاثرین کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔

اکھلیش یادو نے کہاکہ یہ (مہاکمبھ) ایک بڑا ایونٹ ہے۔ جب ایس پی کی حکومت تھی تو ہمیں مہا کمبھ منعقد کرنے کا موقع ملا۔ اس وقت، ہم نے کم وسائل کے باوجود مہا کمبھ کا اہتمام کیا تھا، یہاں تین دریا ملتے ہیں - گنگا، جمنا اور سرسوتی، جو ہمیں اکٹھے رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو آج دوپہر پریاگ راج مہاکمبھ پہنچے، جہاں انہوں نے سنگم میں آستھا کی ڈبکی لگائی۔ سنگم میں ڈبکی لگانے کے بعد اکھلیش یادو مہاکمبھ میلہ کے علاقے میں نصب سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے مجسمے پر پھول چڑھائیں گے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونےسنبھل میں پولیس حراست میں ہوئی مبینہ موت کے معاملے پرتبصرہ کیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مہا کمبھ کے انعقاد کے لیے حکومت کے انتظامات پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے دیگر یاتریوں کی نسبت وی آئی پی مہمانوں کو زیادہ اہمیت دینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پانچ دن پہلے اکھلیش نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ دریا اپنا راستہ خود بناتے ہیں۔ اس جغرافیائی سچائی کو تسلیم کرتے ہوئے دریاؤں کے بہاؤ سے چھیڑ چھاڑ کرنا ماحولیاتی جرم ہے۔

اتوار (12 جنوری) کو اکھلیش یادو لکھنؤ میں وویکانند کی یوم پیدائش پر صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی پور ضمنی انتخاب میں بندوق کی نوک پر کوئی گڑبڑ ہوئی تو میں اپنے کارکنوں سے کہوں گا کہ وہ اس وقت جو بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔