Bharat Express DD Free Dish

Adani Group

نئی دہلی میں چنتن ریسرچ فاؤنڈیشن کی یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنو اڈانی نے کہا کہ پالیسی ساز اس وقت باہم جڑے ہوئے متعدد چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں توانائی کا تحفظ، ماحولیاتی تبدیلی، مصنوعی ذہانت، آبادیاتی تبدیلیاں، شہری کاری، آبی بحران اور جغرافیائی سیاسی مسابقت شامل ہیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران گوتم اڈانی کی دولت میں تقریباً 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا ،جب امریکہ کے محکمہ انصاف کی جانب سے اڈانی گروپ کے خلاف عائد کیے گئے مبینہ دھوکہ دہی کے الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔

اڈانی فاؤنڈیشن اور انوشکا فاؤنڈیشن نے پانچ ریاستوں میں 10 ہزار سے زائد بچوں کو کلب فٹ کے علاج تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے شراکت داری کی ہے۔

گوتم اڈانی نے کہا کہ اب گروپ کے لیے سب سے بڑا مسئلہ سرمایہ حاصل کرنا نہیں بلکہ منصوبوں کو اتنی تیزی سے مکمل کرنا ہے کہ وہ بھارت کی بڑھتی ہوئی توانائی اور انفراسٹرکچر ضروریات کو پورا کر سکے۔

اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن نے گجرات حکومت کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے ہیں تاکہ ضلع کَچھ کے 11 آئی ٹی آئی اداروں کو صنعت سے منسلک تربیت، جدید بنیادی ڈھانچے اور روزگار پر مبنی ہنرمندی کے پروگراموں کے ذریعے جدید بنایا جا سکے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں تیزی کی بنیادی وجہ مسلسل مضبوط آمدنی، سرمایہ کاروں کے بہتر ہوتے جذبات اور عالمی بروکریج فرم برنسٹین کی جانب سے گروپ کی کارکردگی اور ترقی کے امکانات پر مثبت رپورٹ ہے۔

نوئیڈا کی ملٹی نیشنل کمپنی میں 9 تربیت یافتہ نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا  ہے۔ نوجوانوں کو اڈانی فاؤنڈیشن کی مفت تربیت سے روزگار کے نئے مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔

بلومبرگ نے اس معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کیپٹل گروپ نے اڈانی پورٹس، اڈانی پاور اور اڈانی گرین انرجی میں بڑے پیمانے پر حصص خریدے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 مئی کو کیپٹل گروپ نے اوپن مارکیٹ ٹرانزیکشن کے ذریعے اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ میں تقریباً 2 فیصد حصص خریدے، جن کی مالیت تقریباً 74.86 ارب روپے یعنی 776 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

اڈانی گروپ کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے میں شامل تمام فریق بھارتی شہری اور بھارتی کمپنیاں ہیں، جبکہ مبینہ لین دین اور سرگرمیاں بھی مکمل طور پر بھارت میں انجام پائی تھیں۔ وکلاء نے یہ دلیل بھی دی کہ جن بانڈز یا مالیاتی دستاویزات کا حوالہ دیا جا رہا ہے، وہ امریکی اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈ نہیں ہوتے، اس لیے امریکی قوانین کا اطلاق اس معاملے پر نہیں ہوتا۔

گوتم اڈانی نے کہا کہ بہار کو مضبوط انفراسٹرکچر، بہتر سڑکوں اور صنعتی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔ ان کے مطابق اگر ریاست میں جدید بنیادی سہولیات کو فروغ دیا جائے تو بہار ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔